உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیپو سلطان کی تعریف کرنے پر اداکار گریش كرناڈ کو جان سے مارنے کی دھمکی

    میسور۔ کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی جینتی کو لے کر تنازعہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

    میسور۔ کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی جینتی کو لے کر تنازعہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

    میسور۔ کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی جینتی کو لے کر تنازعہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:

      میسور۔ کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی جینتی کو لے کر تنازعہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اب مشہور اداکار گریش كرناڈ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ گریش كرناڈ کو ٹویٹر پر دھمکی دی گئی ہے کہ ان کا بھی وہی حال ہوگا جو کنڑ مصنف ایم ایم كلبرگی کا ہوا تھا۔


      دھمکی ملنے کے بعد كرناڈ نے فوری طور پر معافی مانگ لی۔ پولیس نے دھمکی معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔ دراصل، گریش كرناڈ نے ٹیپو سلطان کی ستائش کرنے والا بیان دیا تھا، جس سے کچھ تنظیمیں ناراض ہو گئی تھیں۔


      گریش نے کہا تھا کہ اگر ٹیپو سلطان ہندو ہوتے تو وہ چھترپتی شیواجی جتنا عظیم سمجھے جاتے، جس کو لے کر ان کے خلاف ناراضگی چل رہی ہے۔

      First published: