ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

اداکارہ خوشبو سندر نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی

پروگرام میں خوشبو سندر نے کہا کہ وہ تسلیم کرتی ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو آگے لے جایا جائے۔ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمارے پاس وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قیادت ہے اور ملک کے عوام یہ مانتے ہیں کہ نریندر مودی کی قیادت میں ملک محفوظ ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 12, 2020 03:50 PM IST
  • Share this:
اداکارہ خوشبو  سندر  نے کانگریس چھوڑ کر  بی جے پی میں شمولیت اختیار کی
اداکارہ خوشبو سندر نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی

نئی دہلی۔ جنوبی ہند کی نامور اداکارہ خوشبو سندر (Khushbu Sundar)  نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) میں شمولیت اختیار کرلی۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری سی ٹی روی اور تمل ناڈو پردیش بی جے پی کے صدر ایل پی۔ مورگن نے اداکارہ خوشبو سندر کو پارٹی میں پٹہ پہناکر اور گلدستہ دیکر خوش آمدید کہا۔ ان کے ساتھ تمل ناڈو کے ایک مشہور سیاسی صحافی مدن روی چندرن اور ​​ہندوستانی ریونیو سروس کے سابق افسر سرونن کمارن بھی بی جے پی میں شامل ہوئے۔


پروگرام میں خوشبو سندر نے کہا کہ وہ تسلیم کرتی ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو آگے لے جایا جائے۔ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمارے پاس وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قیادت ہے اور ملک کے عوام یہ مانتے ہیں کہ نریندر مودی کی قیادت میں ملک محفوظ ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔


انہوں نے کہا کہ اب سے وہ بی جے پی کے لئے مکمل طور پر وقف کارکن ہیں اور پارٹی جو بھی ذمہ داری سونپے گی وہ اسے پوری لگن کے ساتھ پوری کریں گی۔ انہوں نے اگلے سال تمل ناڈو میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کی فتح کے لئے جی جان کے ساتھ سخت محنت کرنے کا بھی عزم کیا۔



خوشبو سندر فلمی دنیا کا ایک مشہور نام ہے۔ انہوں نے تمل ، تیلگو ، کنڑا اور ملیالم کے علاوہ ہندی اور بھوج پوری میں 200 سے زیادہ فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے 2010 میں سیاست میں شمولیت اختیار کی اور ڈراوڑ مننیترا کژگم میں شامل ہوئی تھیں اور 2014 میں کانگریس میں شامل ہوگئیں جہاں انہیں ترجمان بنایا گیا تھا۔ تاہم، اب وہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئی ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 12, 2020 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading