ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بی جے پی کی حکومت بنی تو نظام کی طرح ہی اویسی کو حیدرآباد سے بھاگنا پڑے گا :  یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا میں عالیشان رام مندر کی راہ میں کانگریس پر روڑہ اٹکانے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو دعوی کیا کہ راہل گاندھی کی پارٹی کانگریس اور تلنگانہ راشٹر سمیتی ( ٹی آر ایس ) مسلم پولرائزیشن کررہی ہیں ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Dec 02, 2018 09:27 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی کی حکومت بنی تو نظام کی طرح ہی اویسی کو حیدرآباد سے بھاگنا پڑے گا :  یوگی آدتیہ ناتھ
بی جے پی کی حکومت بنی تو نظام کی طرح ہی اویسی کو حیدرآباد سے بھاگنا پڑے گا :  یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا میں عالیشان رام مندر کی راہ میں کانگریس پر روڑہ اٹکانے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو دعوی کیا کہ راہل گاندھی کی پارٹی کانگریس اور تلنگانہ راشٹر سمیتی ( ٹی آر ایس ) مسلم پولرائزیشن کررہی ہیں ۔ سنگاریڈی میں بی جے پی کی انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بھگوان رام کی جائے پیدائش پر عالیشان مندر تعمیر کرانے کی راہ میں کوئی روڑہ اٹکا رہا ہے تو وہ کانگریس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کانگریس پارٹی کی منشا کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ وہیں وقار آباد ضلع کے ایک شہر میں ایک دیگر انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے حیدر آباد سے لوک سبھا رکن اسد الدین اویسی کی زیر قیادت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پر زور دار حملہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو میں آپ سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ اویسی کو بھی حیدرآباد سے اسی طرح بھاگنا پڑے گا جیسے نظام بھاگنے پر مجبور ہوئے تھے ۔ بی جے پی سب کو تحفظ فراہم کرے گی ، لیکن کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کانگریس اور ٹی آر ایس پر مسلمانوں کیلئے مذہبی بنیاد پر اسکیمات بنانے کا الزام عائد کیا ۔ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پالیسیاں بنانے کے وقت بی جے پی ذات ، نسل اور مذہب کے درمیان تفریق نہیں کرتی ہے۔


یہ بھی پڑھیں :  کانگریس پاکیٹ ماروں کی پارٹی ، راہل گاندھی کبھی نہیں سمجھیں  گے ہمارا درد : اسد الدین اویسی

 

 
First published: Dec 02, 2018 08:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading