உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایرو انڈیا شو 2019 کی پارکنگ میں بھیانک آتش زدگی، 100 گاڑیاں ہوئیں خاک

    فوٹو: اے این آئی

    فوٹو: اے این آئی

    کرناٹک کے بنگلورو میں جاری ایرو انڈیا 2019 کے دوران پارکنگ ایریا میں آگ لگ گئی ہے۔

    • Share this:
      کرناٹک کے بنگلورو میں جاری ایرو انڈیا شو 2019 کے دوران پارکنگ ایریا میں آگ لگ گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق،100 گاڑیاں اس آگ کی زد میں آ گئی ہیں۔ جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں جو آگ بجھانے کا کام رہی ہیں۔

      خبر لکھے جانے تک موصول اطلاعات کے مطابق، گھاس میں آگ لگنے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔ جائے حادثہ پر 10  سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں۔

      ایرو انڈیا 2019 کے لئے ایلہانکا ائیربیس پر سینکڑوں ائیرکرافٹ موجود ہیں۔ آئی پی ایس ایم این ریڈی کے مطابق، تقریبا 100 گاڑیاں آگ کی زد میں آ گئی ہیں۔ اطراف کی کاروں کو ہٹا کر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اب آگ قابو میں ہے۔ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔


      ایرو انڈیا 2019 گزشتہ 20 فروری کو شروع ہوا تھا اور 24 فروری اس شو کا آخری دن ہے۔

      First published: