خلیج بنگال میں کم دباؤ والی کی وجہ سے آندھرا پردیش (andhra pradesh) اور اڈیشہ میں سمندری طوفان گلاب (Cyclone Gulab) کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی آندھرا پردیش اور اس سے ملحقہ جنوبی اڈیشہ کے اوپرسمندری طوفان شمالی آندھرا پردیش میں ڈھائی بجے ایک گہرے ڈپریشن میں بدل گیا۔ اگلے چھ گھنٹوں کے دوران اس کے مغرب سے شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور ڈپریشن میں کمزور ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے۔
سمندری طوفان گلاب کے حوالے سے وشاکھا پٹنم میں ڈوپلر ویدر رڈار کے ذریعے سائیکلون گلاب کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ آندھرا پردیش کے شمالی ساحلی ضلع سریکا کلم سے خلیج بنگال جانے والے چھ ماہی گیر اتوار کی شام لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے دوہلاک ہوگئے جبکہ تین صحیح سلامت بتائے جارہے ہیں ۔ گلاب طوفان کی وجہ سے آندھرا پردیش کے تین ساحلی اضلاع وشاکھا پٹنم ، وجیانگرم اور سریکاکلم میں معتدل بارش ہو رہی ہے۔
ایک طرف آندھراپردیش میں گلاب طوفان کاقہر جاری ہے وہیں دوسری طرف آندھراپردیش میں بھی بھارت بند میں حصہ لیا جارہاہے۔ ریاستی حکومت نے بھارت بندکی حمایت کی ہے۔ اس حوالے سے ایک بجے تک ٹرانسپورٹ بسوں کو روکاگیاہے۔ وہیں تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کااعلان کیاگیاہے ۔سوائے بی جے پی اور جن سینا کے ریاست کی تمام سیاسی پارٹیوں نے بھارت بند کی حمایت کی ہے۔
این ڈی آرایف ، انڈین کوسٹ گارڈ،ہندوستانی بحریہ کی بچاو ٹیمیں چوکس ہیں۔ وزیراعلیٰ جگن حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ وہیں اس حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی سی ایم سے طوفان سے متعلق فون پر بات چیت کی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔