உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیپو جینتی کی سرکاری تقریب کی مخالفت تیز

    سامراجی طاقتوں کے خلاف سب سے پہلے بغاوت کرنے والے کرناٹک کے عظیم حکمراں ٹیپو سلطان کی جینتی منانے کی کچھ تنظیمیں مخالفت کررہی ہیں۔

    سامراجی طاقتوں کے خلاف سب سے پہلے بغاوت کرنے والے کرناٹک کے عظیم حکمراں ٹیپو سلطان کی جینتی منانے کی کچھ تنظیمیں مخالفت کررہی ہیں۔

    سامراجی طاقتوں کے خلاف سب سے پہلے بغاوت کرنے والے کرناٹک کے عظیم حکمراں ٹیپو سلطان کی جینتی منانے کی کچھ تنظیمیں مخالفت کررہی ہیں۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      بھٹکل (سید احمد سالک ندوی ) سامراجی طاقتوں کے خلاف سب سے پہلے بغاوت کرنے والے کرناٹک کے عظیم حکمراں ٹیپو سلطان کی جینتی منانے کی کچھ تنظیمیں مخالفت کررہی ہیں۔ ریاستی حکومت نے دس نومبر کو ٹیپو جینتی منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ادھر مورخین کا کہنا ہے کہ ٹیپو سلطان کا سیکولر کردار ملک کی موجود ہ صورتحال کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے ۔
      اٹھارہویں صدی کے عظیم حکمران ٹیپو سلطان شہید کی یوم پیدائش تقریب منانے کے حکومت کے اقدام کے خلاف ریاست میں فرقہ پرست طاقتیں مخالفت کر ہی ہیں۔ مخالفین کا الزا م ہے کہ ٹیپوایک متعصب حکمران تھے اور انہوں نے جبرا ہندوؤں کا مذہب تبدیل کروایا تھا۔ تاہم تاریخ دانوں کے مطابق ٹیپو سلطان محب وطن تھے اور وہ ان لوگوں میں پہلے تھے، جنہو ں نے برطانوی سامراج کے خلاف لڑائی لڑی تھی۔
      بھٹکل میں ای ٹی وی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے معروف مؤرخ اورسیرت ٹیپو سلطان شہیدکے مصنف مولانا الیاس ندوی نے اس قسم کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپو کےمخالفین جو کچھ کہہ رہے ہیں ، وہ کم علمی یا لاعلمی کی وجہ سے کہہ رہے ہیں ۔ ان کے مطابق ٹیپو سلطان کا سیکو لر کردار ملک کی موجودہ صورتحال کے لئے کا فی اہمیت رکھتا ہے۔
      دوسری جانب ریاستی حکومت نے سال رواں بھی دس نومبر کوٹیپو جینتی منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھٹکل میں ٹیپو جینتی منانے کے لئے تحصیلدار آفس میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹیپو جینتی سے متعلق اہم فیصلے لئے گئے ۔ میٹنگ میں طے کیا گیا کہ بھٹکل پبلک چبوترہ پر ایک عظیم الشان اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں ٹیپو سلطان کے کارناموں سے عوام کو واقف کروایا جائے گا ۔
      تحصیلدار آفس میں منعقدہ میٹنگ میں مجلس اصلاح سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی موجود گی میں بھٹکل میں ٹیپو جینتی منانے کا فیصلہ ہوا۔ یہ تقریب تحصیلدار آفس کے قریب واقع سرکاری زمین پر منعقد کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں سماجی تنظیموں کے ساتھ ایک بھی میٹنگ کی گئی ۔ میٹنگ میں سبھی نمائندوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
      First published: