رمضان سے قبل اجتماعی مذہبی عبادت پر پابندی، نہیں ہوسکے گی تراویح کی نماز
رمضان سے قبل ایک بار پھر پابندیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے اجتماعی مذہبی عبادت پر پابندی عائد کردی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 28, 2021 12:08 AM IST

رمضان سے قبل اجتماعی مذہبی عبادت پر پابندی، نہیں ہوسکے گی تراویح کی نماز
حیدرآباد: رمضان سے قبل ایک بار پھر پابندیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے اجتماعی مذہبی عبادت پر پابندی عائد کردی ہے۔ تلنگانہ کی چندر شیکھر راو حکومت کے ذریعہ جاری کئے گئے تازہ ترین نوٹیفیکیشن سے ایک بار پھر نماز تراویح جماعت کے ساتھ نہیں ادا کی جاسکے گی۔ کے سی آر حکومت نے رمضان اور دیگر تیوہاروں کے اجتماعی طور پر منانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
وہیں دوسری طرف تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافے کے باوجود کسی بھی لاک ڈاؤن کو مسترد کردیا ہے، لیکن اب حکومت نے عوامی مقامات، کام کرنے کے مقامات اور تمام عوامی نقل وحمل پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔
حکومتی حکم کے مطابق، ایم ایچ اے نے ریاستوں کو وائرس کے پھیلاؤ پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے COVID-19 کے موثر کنٹرول کے لئے کچھ رہنما اصول وضع کئے ہیں۔