உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کمار سوامی کے 5 سال تک سی ایم بنے رہنے پر سسپینس،پرمیشور نے کہا۔کچھ بھی ہو سکتا ہے

    حلف برداری کے دوران ایچ ڈی کمار سوامی اور جی پرمیشور

    حلف برداری کے دوران ایچ ڈی کمار سوامی اور جی پرمیشور

    کرناٹک میں اکثریت ثابت کرنے سے پہلے جے ڈی ایس اور کانگریس کے درمیان اقتدار کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔کرناٹک کے نائبوزیر اعلی جی پرمیشور نے کہا کہا ہے کہ ایچ ڈی کمار سوامی پورے پانچ سال تک وزیر اعلی رہیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ فی الحال کانگریس نے نہیں کیا ہے

    • Share this:
      کرناٹک میں اکثریت ثابت کرنے سے پہلے جے ڈی ایس اور کانگریس کے درمیان اقتدار کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔کرناٹک کے نائبوزیر اعلی جی پرمیشور نے کہا کہا ہے کہ ایچ ڈی کمار سوامی  پورے پانچ سال تک وزیر اعلی رہیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ فی الحال کانگریس نے نہیں کیا ہے۔بدھ کو ہی کرناٹک میں کانگریس ۔جے ڈی ایس نے مل کر حکومت بنائی ہے۔

      جی پرمیوشور نے ایک سوال کے جواب میں کہا "ابھی تکاس پر چرچا نہیں کی ہے۔کمار سوامی کے ھق میں چرچا کرنے کے بعد ہم کوئی فیصلہ لیں گے"۔بتادیں کہ کمار سوامی جمعرات کو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ دینے والے ہیں۔

      کابینہ پر پوچھے جانے پرت جی پرمیشور نے کہا ،"ہم ابھی یہ طے نہیں کر پائے ہیں کہ کون سا پورٹ فولیو جے ڈی ایس کے پاس جانا چاہئے اور ہمارے پاس کیا ہونا چاہئے ۔ہم نے یہ بھی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ پانچ سال تک ان کے ہی وزیر اعلی رہیں گے۔پھر ہمارے بھی"۔
      First published: