ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

اناڈی ایم کے کے دونوں گروپوں کی این ڈی اے کے صدر کے عہدہ کے امیدوار کی حمایت

سابق وزیر اعلی او پنیرسیلوم کی قیادت میں اے آئی اے ڈی ایم کے پی ٹی اے نے اپنے حامیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے مسٹر کووند کو اتفاق رائے سے اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 22, 2017 08:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اناڈی ایم کے کے دونوں گروپوں کی این ڈی اے کے صدر کے عہدہ کے امیدوار کی حمایت
سابق وزیر اعلی او پنیرسیلوم کی قیادت میں اے آئی اے ڈی ایم کے پی ٹی اے نے اپنے حامیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے مسٹر کووند کو اتفاق رائے سے اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔

چنئی: تمل ناڈو میں حکمراں انا دراوڑ منیترکزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے دونوں گروپوں اے آئی اے ڈی ایم کے (اماں) اور اے آئی اے ڈی ایم کے پی ٹی اے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے صدر کے عہدہ کے امیدوار رام ناتھ کووند کو آج اپنی حمایت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ریاست کے سابق وزیر اعلی او پنیرسیلوم کی قیادت میں اے آئی اے ڈی ایم کے پی ٹی اے نے اپنے حامیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے مسٹر کووند کو اتفاق رائے سے اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے پی ٹی اے کو 12 ممبران اسمبلی اور 12 ہی ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔

مسٹر پنیرسیلوم نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے فون پر بات کر کے ان سے حمایت مانگی تھی اور اس کے بعد اے آئی اے ڈی ایم کے پی ٹی اے نے مسٹر کووند کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر شاہ نے مسٹر پنیرسیلوم سے فون پر بات کی اور این ڈی اے کے صدر کے عہدہ کے امیدوار کو حمایت دینے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

First published: Jun 22, 2017 08:45 PM IST