چنئی۔ متحدہ آل انڈیا انا دراوڑ منیتر كژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کی جنرل کونسل نے آج وی کے ششی کلا کو پارٹی کی عبوری جنرل سکریٹری اور ان کے بھتیجے ٹي ٹي وی دناكر ن کو نائب جنرل سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ جنرل کونسل کی یہاں ہوئی میٹنگ میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرکے ان دونوں کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے علاوہ نائب وزیر اعلی او پنيرسیلوم اور وزیر اعلی ای کے پلاني سوامي کی قیادت میں بنی قائمہ کمیٹی کو منظوری دیدی گئی ۔ اب جناب پنيرسیلوم اور مسٹر پلاني سوامي کو ہی پارٹی میں کسی کو شامل کرنے یا اسے نکالنے کا اختیار ہوگا۔
کونسل نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ اب پارٹی میں کوئی جنرل سکریٹری نہیں رہیگا اور آنجہانی جے للتا کو ہی پارٹی کا مستقل جنرل سکریٹری تصور کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں کونسل کے 2140 میں سے95 فیصد سے زائد ارکان موجود تھے۔ ششی کلا فی الحال بنگلور کی جیل میں سزاکاٹ رہی ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔