چندریان 2: بڑا مقصد رکھیں اور مایوسی کو راستہ میں نہ آنے دیں: نریندر مودی
بڑا مقصد رکھیں اور مایوسی کو راستہ میں نہ آنے دیں: مودی
وزیر اعظم نے بچوں سے کہا، "زندگی میں بڑا مقصد رکھیں اور ان کو چھوٹے چھوٹے مقاصد میں تقسیم کر لیں۔ ان چھوٹے چھوٹے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور ان کو جمع کریں۔
چاند کی سطح سے محض 2.1 کلومیٹر پہلے چندریان -2 کے لینڈر وکرم کا رابطہ ٹوٹ جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے وہاں موجود طلبہ کو زندگی میں کبھی مایوس نہ ہونے اور بڑا ہدف رکھنے کا مشورہ دیا۔
چندریان -2 کے لینڈر وکرم کے چاند کی سطح پر اترنے کے عمل کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھنے کے لئے اسرو کے بنگلور واقع ٹیلی منٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (آئی ایس ٹی آر اے سی ) سینٹر میں موجود بچوں کا جوش بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا’’زندگی میں بڑا مقصد رکھیں اور ہدف حاصل کرنے کی راہ میں کبھی مایوسی کو نہ آنے دیں‘‘۔
وزیر اعظم نے بچوں سے کہا، "زندگی میں بڑا مقصد رکھیں اور ان کو چھوٹے چھوٹے مقاصد میں تقسیم کر لیں۔ ان چھوٹے چھوٹے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور ان کو جمع کریں۔ یہ بھول جائیں کہ آپ نے کیا کھویا اور راستے میں کبھی مایوسی کونہ آنے دیں‘‘۔ مودی نے وہاں موجود بھوٹان کے طلبا سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے طلبہ کو آٹوگراف دئیے اور ان کے ساتھ فوٹو بھی كھنچوائے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔