بنگال (west bengal) کی سیاست میں دھواں دار انٹری کرنے والے اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) کو لوگوں کا ساتھ نہیں ملا، یہی وجہ ہے کہ اے ائی ایم ائی ایم AIMIM ریاست کی سیاست میں اپنے قدم جمانے میں ناکام رہی ہے۔ ایم آئی ایم کے ریاستی کارگزار صدر ضمیر الحسن نے ایم آئی ایم کو الوداع کہتے ہوئے ریاست میں سیکولر جماعتوں کے لیڈران کے لئے انتخابی مہم میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسی بھی ریاست میں الیکشن کے موقع پر سیاسی جماعتوں کی بھیڑ نئی بات نہیں ہے مختلف پارٹیوں کے لیڈران الیکشن میں حصہ لیتے ہیں لیکن بنگال میں ووٹوں کے بٹوارے کے پیش نظر اس بار اسمبلی الیکشن میں کئی مختلف سیاسی جماعتوں کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے۔
فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی جانب سے لفٹ و کانگریس اتحاد میں شامل ہونے کے بعد ایم ائی ایم کے لئے تنہا الیکشن لڑنا مشکل ہے۔ بنگال اسمبلی الیکشن میں ایم ائی ایم کے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد جہاں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے حیدرآباد کے بھائی جان پر لوگوں کو بھروسہ نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کئی لیڈران کو اپنی پارٹی میں شامل کرایا تھا وہیں دیگر مضبوط لیڈران بھی ایم ائی ایم کے بینر تلے الیکشن لڑنے کے فیصلے کو مشکل مان رہے ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ بنگال میں ایم آئی ایم کے کارگزار صدر ضمیر الحسن نے ایم آئی ایم کا ساتھ چھوڑتے ہوئے ریاست میں سیکولر جماعتوں کے لیڈران کو کامیاب بنانے کی مہم میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ضمیر الحسن نے ایم آئی ایم کی موجودہ صورتحال کے لئے پارٹی قیادت کو ذمدار بتاتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ریاستی قیادت پر نہ بھروسہ کیا اور نہ سنجیدہ کوششیں کی انہوں نے بنگال اسمبلی الیکشن میں ممتا بنرجی سمیت سیکولر لیڈران کی جیت کے لئے مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایم آئی ایم کے ان سابق لیڈران نے نندی گرام میں جانے اور ممتا بنرجی کے لئے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔