اویسی کا بی جے پی پر تیکھا حملہ ، مظفرنگر فساد کے بعد 50 ہزار مسلمانوں نے نقل مکانی کی تھی ، کیا بی جے پی بھیجے گی جانچ ٹیم؟
حیدرآباد: بی جے پی کے ذریعہ کیرانہ سے ہندوؤں کی مبینہ نقل مکانی پر تیکھا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ سال 2013 کے مظفرنگر فسادات کے بعد 50000مسلمانوں نے نقل مکانی کی تھی
حیدرآباد: بی جے پی کے ذریعہ کیرانہ سے ہندوؤں کی مبینہ نقل مکانی پر تیکھا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ سال 2013 کے مظفرنگر فسادات کے بعد 50000مسلمانوں نے نقل مکانی کی تھی
حیدرآباد: بی جے پی کے ذریعہ کیرانہ سے ہندوؤں کی مبینہ نقل مکانی پر تیکھا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ سال 2013 کے مظفرنگر فسادات کے بعد 50000مسلمانوں نے نقل مکانی کی تھی ۔ اویسی نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ وہاں ایک حقائق جانچ ٹیم بھیجے گی، جیسا کہ اس نے ہندوؤں کی مبینہ نقل مکانی کے معاملے پر کیرانہ بھیجی ہے۔ حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اویسی نے اتر پردیش کے کیرانہ سے مبینہ طور پر نقل مکانی کرنے والے 346 خاندانوں کی فہرست کو 'فرضی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ڈرامہ کرنا بی جے پی اور ایس پی دونوں کے مفادات کے عین موافق ہے۔ اویسی نے کہا کہ مظفرنگر فسادات کے بعد پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں نے اپنی اصل جگہ چھوڑ دی ، جہاں وہ نسلوں سے رہتے آ رہے تھے۔ انہوں نے اسے ملک کی آزادی کے بعد اقلیتوں کو اجتماعی طور پر ہٹانے کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا بی جے پی ایک تحقیقاتی ٹیم بھیجے گی؟ مظفرنگر فسادات کے بعد بے گھر پچاس ہزار لوگوں کے ساتھ کیا ہوا، اس کا پتہ لگانے کے لئے کیا بی جے پی کوئی وقت نکالے گی؟ اویسی نے دعوی کیا کہ بنیادی طور پر بی جے پی کے پاس کوئی اور مسئلہ نہیں ہے۔ کیرانہ مسئلہ بی جے پی کا اصلی چہرہ بے نقاب کرتا ہے ، جو سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی اور سماج وادی پارٹی دونوں کے لئے موزوں ہے، بی جے پی اکثریتی طبقہ کے درمیان خوف کا احساس پیدا کرنا چاہتی ہے اور سماجوادی پارٹی مسلمانوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اگر آپ نے ایس پی کا ساتھ نہیں دیا تو آپ غیر محفوظ ہیں۔ اس طرح یہ ڈرامہ بی جے پی اور ایس پی دونوں کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایسا معاملہ سامنے آتا ہے ، تو سماجوادی پارٹی خوش ہوجاتی ہے کیونکہ اسے اپنے مقصد میں ناکام رہنے اور بدانتظامی پر سوالات کا جواب دینا پڑتا ہے۔ اویسی نے کہا کہ ایم آئی ایم اگلے سال اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں میدان میں اترے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اتر پردیش میں ایک اتحاد بنانے کا آپشن بھی کھلا رکھا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔