உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایم آئی ایم لیڈر اکبر الدین اویسی کی طبیعت خراب ، اسد الدین اویسی نے کہا : میرے بھائی کیلئے دعا کریں

    فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی

    فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی

    ایم آئی ایم چیف اور حیدرآباد کے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پارٹی کے دیگر لیڈروں اور کارکنان سے اکبرالدین کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔

    • Share this:
      آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) لیڈر اور اسد الدین اویسی کے چھوٹے بھائی اکبرالدین اویسی کی طیبعب خراب ہونے کی خبر ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ حیدرآباد کے چندریان گٹا میں ان پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا تھا ، جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے ، لیکن انہیں سنگین چوٹیں آئی تھیں ۔ اس سلسلہ میں ان کا علاج چل رہا ہے اور ایک مرتبہ پھر وہ روٹین چیک اپ کیلئے لندن گئے ہیں ۔

      ایم آئی ایم سے وابستہ ذرائع کے مطابق اکبر الدین اویسی کو علاج کیلئے لندن لے جایا گیا ہے ۔ ایم آئی ایم چیف اور حیدرآباد کے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پارٹی کے دیگر لیڈروں اور کارکنان سے اکبرالدین کیلئے دعا کی درخواست کی ہے ۔

      حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اویسی نے ہفتہ کو پارٹی کارکنان کو عید ملن کے موقع پر خطاب کیا اور چھوٹے بھائی کیلئے دعا کی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں اور آپ سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ آپ اکبرالدین کی صحت کیلئے دعا کریں ۔ وہ علاج کیلئے گئے ہیں ۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ ان کی صحت ایک مرتبہ پھر سے خراب ہوگئی ہے ۔ اللہ انہیں محفوظ رکھیں اور ان کی صحت ٹھیک رکھیں ۔

      ادھر آندھر پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے بھی اکبر الدین کی صحت میں جلد سدھار کی دعا کی ہے ۔

      First published: