ہوم » نیوز » No Category

آل انڈیا ملی کونسل کے اجلاس میں برادران وطن کو ساتھ لے کر حقوق کے لئے جدوجہد کرنے پرزور

آل انڈیا ملی کونسل کے گلبرگہ میں ہوئے اجلاس میں ملک و ریاست کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

  • ETV
  • Last Updated: Aug 10, 2016 12:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آل انڈیا ملی کونسل کے اجلاس میں برادران وطن کو ساتھ لے کر حقوق کے لئے جدوجہد کرنے پرزور
آل انڈیا ملی کونسل کے گلبرگہ میں ہوئے اجلاس میں ملک و ریاست کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

گلبرگہ۔ ملی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ملت کے مسائل  کے حل کیلئے برادران وطن سے تعاون لینا وقت کی ضرورت ہے۔  آل انڈیا ملی کونسل کے گلبرگہ میں ہوئے اجلاس میں ملک و ریاست کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ سرجوڑ کر بیٹھ کر   حکمت عملی بنا  کر ہی آگے کے حالات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں طئے پایا گیا کہ آل اںڈیا ملی کونسل کی مرکزی عاملہ کا اجلاس27 اگست کو گلبرگہ میں ہوٹل گرانڈ میں ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی عاملہ کے اجلاس کے پروگراموں کو  حتمی شکل دی گئی۔


ملی رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں  اقلیتوں کے تعلق سے جس طرح سے فضا مکدر کی جا رہی ہے۔ اس کا تدارک کیا جانا ضروری ہے۔ برادران وطن کو ساتھ لے کر ہی  ملت کو درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔  اگر اس موڑ پر اقلیتیں اپنے حقوق کیلئے بیدار نہیں ہوتی ہیں تو آگے حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

First published: Aug 10, 2016 12:29 PM IST