உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ambedkar Jayanti 2022:ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جینتی پر ایسے تیار کریں تقریر

    بابا صاحب ہندوستان میں دلت جدوجہد کے پرچم بردار بھی رہے۔

    بابا صاحب ہندوستان میں دلت جدوجہد کے پرچم بردار بھی رہے۔

    Ambedkar Jayanti 2022:امبیڈکر جینتی پہلی بار 1928 میں جناردن سداشیو رنپیسے نے منائی تھی۔ اس دوران 25 سے زائد ہندوستانی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیاتھا۔

    • Share this:
      Ambedkar Jayanti 2022:امبیڈکر جینتی ہر سال 14 اپریل کو ملک کے آئین کے معمار بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر منائی جاتی ہے۔ وہ ایک قانون دان، ماہر اقتصادیات اور دلت رہنما تھے جنہوں نے اس کمیٹی کی سربراہی کی جس نے ہندوستان کا آئین تیار کیا اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر قانون کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ملک کے ہر شہری کے لیے قانون بنانے والے امبیڈکر کی زندگی اپنے آپ میں ایک تعلیم ہے۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر سیمینارز، میٹنگز اور اسکولوں میں تقاریر کی جاتی ہیں۔ امبیڈکر جینتی کی پاورفل اسپیچ تیار کرنے کے لیے آپ ان تجاویز کو اپنا سکتے ہیں۔

      Ambedkar Jayanti Speech Important Tips

      • اپنی تقریر کو نہ زیادہ چھوٹا رکھیں اور نہ ہی زیادہ طویل۔ طویل اسپیچ سے سننے والے زیادہ دیر کنیکشن بناکر نہیں رکھ پائیں گے۔

      • اپنی اسپیچ کو ایسے الفاظوں سے نہ بھریں جو طلبہ کو یاد نہ رہ پائیں۔ آسان زبان کا استعمال کریں۔

      • اپنی اسپیچ کو آسان رکھیں تا کہ سننے والے اس سے سبق حاصل کرسکیں۔

      • بولنے سے پہلے کئی مرتبہ تقریر کی مشق ضرور کرلیں۔


      یہ بھی پڑھیں:
      Hate Speech Cases: اکبر الدین اویسی کو بڑی راحت، عدالت نے دو معاملات میں کیا بری

      Ambedkar Jayanti Speech in Urdu

      • ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی پیدائش 14اپریل 1891 میں ایک دلت خاندان میں ہوئی تھی۔

      • ڈاکٹر امبیڈکر کو بابا صاحب امبیڈکر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

      • وہ ہندوستان کے آئین کے معمار تھے۔ انہیں بابائے دستور کے طور پر بھی جانا جاتا ہے کیونکہ وہ ہندوستانی آئین کے لئے مسودہ کمیٹی کے صدر تھے۔

      • وہ دلتوں یا ہندوستان کے پچھڑے طبقے کے لوگوں کے لیڈر تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی دلتوں کے فروغ کے لئے وقف کردی۔

      • وہ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرقانون تھے۔

      • وہ ایک سماجی جہدکار تھے۔ انہوں نے سبھی ہندوستانیوں کے لئے مساوات کے لئے کام کیے۔

      • 1936 میں انہوں نے انڈیپنڈنٹ لیبر پارٹی نام سے ایک سیاسی پارٹی بنائی۔

      • انہوں نے 15 مئی 1936 کو اپنی کتاب ’اینہلیشن آف کاسٹ‘ شائع کی۔

      • انہوں نے ہندوستانی قانون اور تعلیم میں بہت تعاون ادا کیا۔ وہ پورے ہندوستان میں مساوات اور انصاف کی علامت ہیں۔
        انہیں اپریل 1990 میں مرنے کے بعد بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

      • ان کے پیروکار آج بھی ’جئے بھیم‘ کے نعرے کے ساتھ ان کا احترام کرتے ہیں۔


      یہ بھی پڑھیں:
      Madhya Pradesh: کھرگون تشدد معاملے کو لیکرشہر قاضی کی قیادت میں علما کے وفد نے کی ملاقات

      امبیڈکر جینتی پہلی بار 1928 میں جناردن سداشیو رنپیسے نے منائی تھی۔ اس دوران 25 سے زائد ہندوستانی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیاتھا۔ بھیم راؤ امبیڈکر ایک نچلی ذات کے خاندان میں پیدا ہوئے تھے اور بچپن میں ہی امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے تعلیم کے زور پر ذات پرستی سے چیلنج لیا اور اپنی پوری زندگی دلتوں کی بہتری کے لیے وقف کر دی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: