உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bhimrao Ambedkar Quotes:آج بھی لاکھوں نوجوانوں کی زندگی بدل رہے ہیں بابا صاحب کے یہ 10 اقوال

    بابائے دستور بابا صاحب امبیڈکر کے 10 اقوال زرین۔(تصویر ٹوئٹر: @trsharish)

    بابائے دستور بابا صاحب امبیڈکر کے 10 اقوال زرین۔(تصویر ٹوئٹر: @trsharish)

    Bhimrao Ambedkar Quotes:بابا صاحب امبیڈکر کے خیالات نے لاکھوں نوجوانوں کو متاثر کیا اور ان کے نظریات کی پیروی نے بہت سے نوجوانوں کی زندگیاں بدل دیں۔

    • Share this:
      Bhimrao Ambedkar Quotes: ہر سال 14 اپریل کو امبیڈکر جینتی منائی جاتی ہے۔ بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش ہندوستان میں یوم مساوات اور علم کے دن کے طور پر منائی جاتی ہے۔ اس دن کو برٹش کولمبیا، کینیڈا میں بھی 'امبیڈکر مساوات دن' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر، جنہیں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 14 اپریل کو1891 میں مہو، مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔

      بابا صاحب امبیڈکر کے خیالات نے لاکھوں نوجوانوں کو متاثر کیا اور ان کے نظریات کی پیروی نے بہت سے نوجوانوں کی زندگیاں بدل دیں۔ آج باباصاحب کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم باباصاحب کے 10 خیالات لے کر آئے ہیں جو زندگی کے ہر مشکل لمحے میں آپ کو حوصلہ دیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Ambedkar Jayanti 2022:ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جینتی پر ایسے تیار کریں تقریر

      ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے خیالات
      1. "مجھے وہ مذہب پسند ہے جو آزادی، مساوات اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔"

      2. "میں کسی کمیونٹی کی ترقی کی پیمائش اس ڈگری سے طئے کرتا ہوں جو خواتین نے حاصل کی ہے۔"

      3. "وہ لوگ تاریخ نہیں بناسکتے جو تاریخ کو بھول جاتے ہیں۔"

      4. "تعلیم یافتہ بنیں، منظم رہیں اور پرجوش رہیں۔"-

      5. "مذہب انسان کے لیے ہے نہ کہ انسان مذہب کے لیے۔"

      6. "انسان فانی ہے، اسی طرح خیالات بھی فانی ہیں۔ ایک خیال کو پھیلانے کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے کسی پودے کو پانی کی، نہیں تو دونوں مرجھاکر مر جاتے ہیں۔"

      7. "ایک عظیم آدمی ایک معزز آدمی سے اس لحاظ سے مختلف ہوتا ہے کہ وہ معاشرے کا خادم بننے کے لیے تیار ہوتا ہے۔"

      8. "مساوات ایک خیالی چیز ہو سکتی ہے، لیکن پھر بھی اسے حکمرانی کے اصول کے طور پر قبول کرنا ہوگا۔"

      یہ بھی پڑھیں:
      Madhya Pradesh: کھرگون تشد د کو لے کر بی جےپی اور کانگریس میں چھڑا سیاسی گھمسان

      9. "ذہانت کی ترقی انسانی وجود کا حتمی ہدف ہونا چاہیے۔"

      10. "مانتا ایک تصور ہو سکتا ہے، لیکن پھر بھی اسے حکمرانی کے اصول کے طور پر قبول کرنا ہوگا۔"
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: