ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کانگریس لیڈر نے لکھا خط، کہا۔ طبی ماہرین سے رائے لے کر عید کی نماز پر کریں فیصلہ

غور طلب ہے کہ لاک ڈاون کے درمیان مسجدیں بند ہونے کی وجہ سے اس بار رمضان میں پڑھی جانے والی تراویح کی نماز بھی گھروں ہی میں ادا کی جا رہی ہے۔

  • Share this:
کانگریس لیڈر نے لکھا خط، کہا۔ طبی ماہرین سے رائے لے کر عید کی نماز پر کریں فیصلہ
کانگریس لیڈر سی ایم ابراہیم

 بنگلورو۔ سابق مرکزی وزیر اور کرناٹک (Karnataka) میں کانگریس (Congress) کے ایم ایل سی، سی ایم ابراہیم (CM Ibrahim) نے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا (BS Yediurappa) کو خط لکھا ہے۔ خط میں ابراہیم نے آئندہ عید کے مدنظر تیاریوں کا ذکر کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے ’’ طبی ماہرین سے رائے لینے کے بعد ریاست بھر کے مسلمانوں کو عیدگاہ میدان یا مسجد میں عید کی نماز ادا کرنے کے سلسلہ میں مناسب فیصلہ لیں‘۔



غور طلب ہے کہ لاک ڈاون کے درمیان مسجدیں بند ہونے کی وجہ سے اس بار رمضان میں پڑھی جانے والی تراویح کی نماز بھی گھروں ہی میں ادا کی جا رہی ہے۔
فیس بک کے ذریعہ لوگوں کو عید کی نماز کا طریقہ سکھائے گا اسلامک سینٹر آف انڈیا

وہیں، رمضان کے بعد اب عید بھی لاک ڈاون میں ہی ہونے کے قوی امکان کے درمیان اسلامک سینٹر آف انڈیا فیس بک کے ذریعہ لوگوں کو عید کی نماز پڑھنے میں مدد کی تیاری کر رہا ہے۔ آئی سی آئی نے رمضان کے دوران پڑھی جانے والی خصوصی نماز یعنی تراویح میں قرآن شریف سننے کے لئے اپنے آفیشیل فیس بک پیج کے ذریعہ انتظام کیا تھا۔ اب وہ عید کے تقریبا پانچ دن پہلے سے ہی اپنے پیج پر لوگوں کو عید کی نماز کے طریقے اور خطبہ کے بارے میں بتائے گا۔
آئی سی آئی کے صدر شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بدھ کو ’پی ٹی آئی بھاشا‘ کو بتایا کہ رمضان کے بعد اب عید بھی شاید لاک ڈاون میں ہی گزرے۔ ایسے میں لوگوں کو عید کی نماز بھی گھر میں ہی ادا کرنی ہو گی۔ عید کی نماز کا طریقہ باقی نمازوں سے الگ ہوتا ہے۔ چونکہ یہ نماز صرف عید اور بقرعید میں ہی پڑھی جاتی ہے اس لئے اکثر لوگوں کو اسے ادا کرنے کا مکمل طریقہ یاد نہیں رہتا ہے۔
First published: May 14, 2020 10:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading