ہم تلنگانہ میں اقلیتوں کو نہ 12 فیصد ریزرویشن دیں گے اور نہ کسی کو دینے دیں گے: امت شاہ
انہوں نے اقلیتوں کیلئے 12 فیصدر یزرویشن کیلئے مرکز کو ریاستی حکومت کی طرف سے تجویز بھیجنے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے ریزرویشن کی حد 50فیصد مقرر کی ہے
انہوں نے اقلیتوں کیلئے 12 فیصدر یزرویشن کیلئے مرکز کو ریاستی حکومت کی طرف سے تجویز بھیجنے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے ریزرویشن کی حد 50فیصد مقرر کی ہے
بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے انتخابات ریاست کے مستقبل کو بنانے والے ہیں اور بی جے پی ہی ایسی حکومت تلنگانہ میں دے سکتی ہے جو مجلس پر منحصر نہ ہو۔ انہوں نے ضلع ورنگل کے پرکال میں بی جے پی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ پر انتخابات کو تھوپا گیا ہے اگر لوک سبھا کے انتخابات کے ساتھ ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہوتے تو ریاست کے عوام کو اس خرچ سے بچایاجاسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مودی کے خوف اور اپنے بیٹے ، بیٹی کو سیاست میں آگے کرنے کیلئے جلد انتخابات تلنگانہ کے وزیراعلی نے یہاں کے عوام پر تھوپنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے اقلیتوں کیلئے 12فیصدریزرویشن کیلئے مرکز کو ریاستی حکومت کی طرف سے تجویز بھیجنے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ریزرویشن کی حد 50فیصد مقرر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اقلیتوں کو 12فیصد ریزرویشن دیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں کن طبقات کے ریزرویشن میں کمی کی جائے گی؟
انہوں نے اقلیتوں کے ریزرویشن کو غیردستوری قرار دیا اور کہا کہ اس ملک میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جا سکتا ۔ جب تک بی جے پی ہے ، مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی مخالفت کی جاتی رہے گی۔ نہ ہم 12فیصد ریزرویشن دیں گے اور نہ کسی کو دینے دیں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔