உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیاست میں کنبہ پرستی کا خاتمہ طے، تلنگانہ و بنگال میں جلد BJP کی سرکار: امت شاہ

    سیاست میں کنبہ پرستی کا خاتمہ طے، تلنگانہ و بنگال میں جلد BJP کی سرکار: امت شاہ ۔ فائل فوٹو ۔

    سیاست میں کنبہ پرستی کا خاتمہ طے، تلنگانہ و بنگال میں جلد BJP کی سرکار: امت شاہ ۔ فائل فوٹو ۔

    Home Minister Amit Shah: بی جے پی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کنبہ پرستی ، ذات پات اور پولرائزیشن کی سیاست پر تیکھا حملہ کیا ۔

    • Share this:
      حیدرآباد : بی جے پی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کنبہ پرستی ، ذات پات اور پولرائزیشن کی سیاست پر تیکھا حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سیاست سب سے بڑا گناہ ہے اور سالوں تک ملک کو اس کا درد برداشت کرنا پڑا ہے، لیکن اب خاندانی سیاست ختم ہوجائے گی ۔ بی جے پی مغربی بنگال اور تلنگانہ میں خاندانی اقتدار کو ختم کردے گی ۔

      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ملک میں آنے والے 30 سے 40 سال تک کا وقت بی جے پی کا ہوگا اور پارٹی آندھرا پردیش ، تمل ناڈو ، اوڈیشہ سمیت دیگر سبھی ریاستوں میں اقتدار حاصل کرے گی، ساتھ ہی کنبہ پرستی کی سیاست کو ختم کردے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر میں وزیر اعلی شندے کل ثابت کریں گے اکثریت


      امت شاہ نے کہا کہ کانگریس فیملی کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے ۔ کئی کانگریسی لیڈر پارٹی میں داخلی جمہوریت کیلئے لڑ رہے ہیں، لیکن گاندھی فیملی تنظیمی الیکشن نہیں ہونے دے رہی ہے ، اس سے انہیں پارٹی پر اپنا کنٹرول کھونے کا ڈر ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: گودھرا ٹرین سانحہ: 20 سال بعد رفیق بھٹک قصور وار قرار، عمر قید کی سزا


      وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات فسادات سے وابستہ ایک معاملہ میں داخل عرضی کو سپریم کورٹ کے ذریعہ خارج کرنے کے فیصلہ کو تاریخی بتایا۔ فسادات میں مارے گئے ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری نے اس عرضی میں اس وقت کے وزیر اعلی نریندر مودی سمیت 64 لوگوں کو ایس آئی ٹی کے ذریعہ دی گئی کلین چٹ کو چیلنج کیا تھا ۔

      وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی نے گجرات فسادات کو لے کر ایس آئی ٹی جانچ کا سامنا کیا اور اپنے اوپر اپوزیشن کے ذریعہ پھینکے گئے ہر زہر کو بھگوان شیو کی طرح پی لیا ۔ انہوں نے آئین میں اپنا یقین برقرار رکھا ۔ وہیں ای ڈی کے ذریعہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے جانچ سے بچنے کیلئے کبھی بھی اس طرح کا ڈراما نہیں کیا ہے جو آج کانگریس کررہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: