ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حیدرآباد : امت شاہ کے روڈ شو میں امنڈی بھیڑ ، بھارت ماتا کی جے کے لگے نعرے

Hyedrabad Elections 2020: امت شاہ نے سکندرآباد میں روڈ شو کیا ۔ اس دوران سڑک پر لوگوں کا ہجوم دیکھنے کو ملا ۔ لوگ بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتے نظر آئے ۔

  • Share this:
حیدرآباد : امت شاہ کے روڈ شو میں امنڈی بھیڑ ، بھارت ماتا کی جے کے لگے نعرے
حیدرآباد : امت شاہ کے روڈ شو میں امنڈی بھیڑ ، بھارت ماتا کی جے کے لگے نعرے (Photo : BJP4India/Twitter)

گریٹر حیدرآباد نگر نگم الیکشن میں تشہیری مہم میں شامل ہونے کیلئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو حیدرآباد پہنچے ۔ یہاں بیگم پیٹ ائیرپورٹ پر امت شاہ کا پرزور استقبال کیا گیا ۔ بی جے پی کے سابق صدر شاہ نے اس کے بعد شہر میں واقع بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجا ارچنا کی ۔


مندر میں درشن کرنے کے بعد امت شاہ نے سکندرآباد میں روڈ شو کیا ۔ اس دوران سڑک پر لوگوں کا ہجوم دیکھنے کو ملا ۔ لوگ بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتے نظر آئے ۔ ریاست میں بی جے پی کا اداکار سے سیاستداں بنے پون کلیان کی پارٹی کے ساتھ اتحاد ہے ۔ ایسے میں اس روڈ شو کے دوران بی جے پی کے ساتھ ساتھ پون کلیان کی جن سینا پارٹی کے جھنڈے بھی بڑی تعداد میں نظر آئے ۔




حیدرآباد میں یکم دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلسل بڑے پیمانے پر تشہیری ہم چلارہی ہے ۔ چارمینار سے متصل بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجا کے بعد امت شاہ بی جے پی کارکنان کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔

بی جے پی کی تلنگانہ یونٹ کے ترجمان سبھاش نے گزشتہ روز کہا تھا کہ یہ الیکشن بدعنوان ٹی آر ایس اور صاف و شفاف بی جے پی کے درمیان لڑائی ہے ۔ یہ لڑائی تاناشاہی اور جمہوریت کے درمیان ہے ۔ انہوں نے جانکاری دی تھی کہ بی جے پی کے سینئر لیڈران ٹی آر ایس کی بدعنوان حکومت کا پردہ فاش کرنے کیلئے حیدرآباد آرہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 29, 2020 02:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading