بنگلور : حقوق انسانی کے بین الاقوامی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف بنگلور میں دو فرقوں کے درمیان جذبات بھڑکانے اور غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ ہفتہ کو بنگلور میں ایمنسٹی نے کشمیر پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا تھا ۔ اس سیمینار کے دوران مبینہ طور پر آزادی کے نعرے لگائے گئے تھے ۔ اس نعرے بازی کے دوران کشمیری پنڈتوں کے ایک گروپ سے نعرے بازوں کا ٹکراو بھی ہوگیا تھا ۔
اس واقعہ کے بعد اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی شکایت پر بنگلور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ وہیں دوسری طرف ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے ایک ریلیز جاری کر کے یہ کہا گیا کہ انسانی حقوق سے وابستہ معاملات پر تنظیم ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتا رہتا ہے اور وہ کسی کا طرفدار نہیں ہے ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سائز پٹیل نے غداری کا مقدمہ درج ہونے پر کہا کہ آئینی اقدار کی حفاظت موضوع پر پروگرام بھی اب جرم تصور کیا جا رہا ہے ۔ اس پروگرام کے لئے پولیس کو بھی بلایا گیا تھا ۔ غداری کا مقدمہ درج کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ بنیادی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی بے معنی ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔