چنئی: تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی ایک ائیر ہوسٹس نے کام کے دباؤ کی وجہ سے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دھنپريت سنگھ پال (32) ایئر انڈیا کالونی میں اپنے شوہر انوپ نائر اور دو سالہ بچے کے ساتھ رہتی تھی۔ اس نے اپنے بچے کو کل شام ٹیچرس کالونی میں اپنے ماں باپ کے پاس چھوڑا اور بتایا کہ وہ کام پر جا رہی ہے۔
دھنپريت کاشوہر انوپ جب اپنےبچے کو لے کر گھر لوٹا تو اپنی بیوی کو پھانسی پر لٹکتا ہوا پایا۔ انوپ نے اسے فوراسپتال پہنچایا جہاں اس کی موت ہو گئ۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ دھنپريت نے کام کے دباؤ میں یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ اس کی ازدواجی زندگی پرسکون اور خوشحال تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔