ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

گھر کی چھت پر خون میں لت پت ملی 17 سالہ لڑکی کی لاش، دو مشتبہ افراد حراست میں

حیدرآباد کےعلاقہ وارث گوڑہ میں انٹر میڈیٹ کی طالبہ کی لاش عمارت کی چھت پر خون میں لپ پت ملی۔چلکل گوڑہ پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہےکہ سترہ سالہ عارفہ بیتی رات اپنے گھر کی چھت پر پڑھنے کیلئے گئی تھی۔ آج صبح اس کی لاش خون میں لت پت پائی گئی۔

  • Share this:

حیدرآباد کےعلاقہ وارث گوڑہ میں انٹر میڈیٹ کی طالبہ کی لاش عمارت کی چھت پر خون میں لپ پت ملی۔چلکل گوڑہ پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہےکہ سترہ سالہ عارفہ بیتی رات اپنے گھر کی چھت پر پڑھنے کیلئے گئی تھی۔ آج صبح اس کی لاش خون میں لت پت پائی گئی۔ افراد خاندان نے پولیس کو اطلاع دی۔ پو لیس نے ابتدائی جانچ میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پوچھ تاچھ جاری ہے۔۔پولیس نے بتایاکہ لڑکی اپنے والدہ، بھائی اور بہن کےساتھ رہتی تھی۔ والد کا انتقال دو ہزار اٹھارہ میں ہو ا تھا۔

First published: Jan 24, 2020 03:17 PM IST