ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

آندھرا پردیش میں پراسرار بیماری نے بڑھائی تشویش ، 45 دنوں میں 700 افراد بیمار

ریاست کے مغربی گوداوری ضلع کے کومیرپللی گاوں میں گزشتہ 45 دنوں کے اندر تقریبا 700 لوگ پراسرار بیماری کی زد میں آچکے ہیں ۔ اب ایک ساتھ ہی تقریبا 22 گاوں والوں میں اس بیماری کی علامات نظر آئی ہیں ۔ ان میں بخار کے ساتھ ساتھ مرگی جیسے دوڑے پڑ رہے ہیں۔

  • Share this:
آندھرا پردیش میں پراسرار بیماری نے بڑھائی تشویش ، 45 دنوں میں 700 افراد بیمار
آندھرا پردیش میں پراسرار بیماری نے بڑھائی تشویش ، 45 دنوں میں 700 افراد بیمار ۔ علامتی تصویر ۔

آندھرا پردیش میں ایک مرتبہ پھر پراسرار بیماری کا قہر پھیلنے لگا ہے ۔ ریاست کے مغربی گوداوری ضلع کے کومیرپللی گاوں میں گزشتہ 45 دنوں کے اندر تقریبا 700 لوگ پراسرار بیماری کی زد میں آچکے ہیں ۔ اب ایک ساتھ ہی تقریبا 22 گاوں والوں میں اس بیماری کی علامات نظر آئی ہیں ۔ ان میں بخار کے ساتھ ساتھ مرگی جیسے دوڑے پڑ رہے ہیں۔


دی ہندو میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق مریضوں کو ایلرو ضلع کے سرکاری اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ ریاست کے وزیر صحت نے گاوں کا دورہ کرکے حالات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ہے ۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ گاوں میں ایک میڈیکل کیمپ لگایا جارہا ہے ۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم گاوں پہنچ چکی ہے ۔ ڈاکٹر حالات پر نظر رکھ رہے ہیں ۔


جانکاری کے مطابق تقریبا ڈیڑھ مہینے کے دوران تقریبا 700 لوگ اس بیماری کی زد میں آچکے ہیں ۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بھی گزشتہ دسمبر ماہ میں ایلرو میں ایک پراسرار بیماری نے قہر ڈھایا تھا ۔


ایک مہینے پہلے WHO, AIIMS, NIN, NIV, NCDC, IICT ایکسپرٹ ڈاکٹرس اور ریسرچرس کی ٹیم نے ایلرو سے نمونے اکٹھا کئے تھے ۔ انہیں مریضوں کے ناخن میں کسی کیمیائی مادہ کی مقدار ملی تھی ۔ لیکن ڈاکٹرس یہ نہیں بتا پائے کہ آخر کیسے یہ کیمائی مادہ مریضوں کے جسم میں پہنچا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 22, 2021 11:52 PM IST