آندھرا پردیش کے کرنول میں بس اور ٹرک میں زبردست ٹکر ، 13 افراد کی موت ، چار زخمی
بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں کم از کم 13 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو سرکاری جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 14, 2021 09:34 AM IST

آندھرا پردیش کے کرنول میں بس اور ٹرک میں زبردست ٹکر ، 13 افراد کی موت ، چار زخمی
آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے ولدورتی منڈل کے مدارپور گاوں کے نزدیک اتوار کی صبح بس اور ٹرک کے درمیان بھیانک ٹکر ہوگئی ، جس میں 13 افراد کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو سرکاری جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
کرنول کے ایس پی نے بتایا کہ حادثہ کے وقت گاڑی میں 18 افراد سوار تھے ۔ یہ حادثہ کرنول سے تقریبا 25 کلو میٹر کی دوری پر واقع مداپورم کے پاس ویلدورتی منڈل میں اتوار کو علی الصبح چار بجے پیش آیا ۔ اس حادثہ میں ڈرائیور کی بھی موت ہوگئی ۔
Andhra Pradesh: 13 people killed, 4 injured in a collision between a bus and a truck near Madarpur village in Veldurti Mandal, Kurnool district in the early morning hours; injured admitted to Government General Hospital pic.twitter.com/Ve1hHqTBkZ
— ANI (@ANI) February 14, 2021
اس حادثہ نے دو دن پہلے پیش آئے حادثہ کی یاد تازہ کردی ہے ۔ دو دن پہلے وشاکھا پٹنم ضلع یں اراکو کے پاس ایک بس بے قابو ہوکر گہرے گڑھے میں گر گئی تھی ۔ بس میں اس وقت 30 افراد سوار تھے ، جن میں سے آٹھ افراد کی موت ہوگئی تھی ۔