آندھرا پردیش: اہل سنت و الجماعت کا وقف بورڈ کی اراضی کو ناجائز قبضہ سے بچانے کا مطالبہ
آندھرا پردیش: اہل سنت و الجماعت کا وقف بورڈ کی اراضی کو ناجائز قبضہ سے بچانے کا مطالبہ
آندھرا پردیش اہل سنّت والجماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ وقف بورڈ کی اراضی کوناجائز قبضوں سے بچایا جائے۔ جماعت نے اس سلسلہ میں حکومت سے سخت اقدامات کرنے کی مانگ کی ہے۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش اہل سنّت والجماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ وقف بورڈ کی اراضی کوناجائز قبضوں سے بچایا جائے۔ جماعت نے اس سلسلہ میں حکومت سے سخت اقدامات کرنے کی مانگ کی ہے۔ اہل سنت و الجماعت کے کنوینر الطاف رضا نے حکومت سے اپپل کی ہے کہ قابضین سے اوقاف کی زمینوں کوچھڑایا جائے اور ان کا استعمال مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کیا جائے۔ الطاف رضا کے مطابق وقفہ املاک میں بتدریج کمی درج کی گئی ہے۔ ایک زمانے میں 65000 ایکڑ زمین وقف بورڈ کے پاس تھی، جو اب گھٹ کر صرف 35000 ایکڑ رہ گئی ہے۔ ان پر بھی پر بھی قابضین کی نظر ہے۔ لہذا باقی ماندہ زمینوں کی حفاظت کرنے کے لئے وقف بورڈ کوسخت اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ بورڈ کے عہدیداروں کو وقت رہتے اس جانب کوشش کرنی ہوگی ۔ اہل سنت والجماعت کے کنوینر کا کہنا ہے کہ وقف بورڈ کا کام صرف مساجد اوردرگاہوں کی کمیٹیوں کو بدلنے اور کرایہ وصول کرنے تک محدود نہیں ہے۔ وقف جائیدادوں سے ناجائز قبضہ جات کو ہٹانے کیلئے بورڈ کی جانب سے مخلصانہ کوشش نہیں کی گئی اور نہ ہی آج تک کسی کو نوٹس دیا گیا ہے ۔
الطاف رضا نے آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی توجہ اس سنجیدہ معاملہ کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے وقف زمینوں کو واگزار کرنے میں تعاون کی اپیل کی ۔ کیونکہ انہوں نے وقف اراضی کو واپس لانے کی بات کہی تھی ۔ لیکن وقف بورڈ دیانتدارانہ کوشش نہیں کررہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وقف بورڈ میں بدعنوانی سرایت کرگئی ہے ۔
الطاف رضا نے وقف بورڈ کے چیئرمین کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اوران کی جگہ نئے عہدیدار کو مقرر کرنے کی بھی مانگ کی، جو تمام معاملوں کی جانچ پڑتال کرے۔ الطاف رضا نے وزیراعلیٰ سے ایک پھر التجا کی کہ وہ ان کی وقف سے جڑے مسائل پر توجہ دیں اوروقفہ اراضی کو ناجائزقبضے سے بچائیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔