اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کسی بھی حال میں تین طلاق بل پاس ہونے نہیں دے گی تلگودیشم پارٹی : چندرا بابو نائیڈو

    چندرا بابو نائیڈو تقریر کرتے ہوئے ۔

    چندرا بابو نائیڈو تقریر کرتے ہوئے ۔

    آندھراپردیش میں عیدالفطر نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔وجے واڑہ کے میونسپل اسٹیڈیم میں نماز عید کا اہتمام کیاگیا۔

    • Share this:
      حیدرآباد : آندھراپردیش میں عیدالفطر نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔وجے واڑہ کے میونسپل اسٹیڈیم میں نماز عید کا اہتمام کیاگیا۔ اس اجتماع کی خاص بات یہ تھی یہاں آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو نے بھی عیدالفطر کی نماز ادا کی ۔ اس موقع پر چندرابابونائیڈو نے اردو زبان میں اپنی تقریر کا آغاز کیا اور مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔
      عیدالفطر کے موقع پر چندرابابونائیڈو نے ایک بڑا بیان دے کر مسلمانوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ مرکز ی حکومت نے تین طلاق بل کو متعارف کرتے ہوئے مسلم مردوں کو جیل میں قید کرنے کا منصوبہ بنایاتھا۔ تاہم تلگودیشم نے اسکی مخالفت کی ، جس کے بعدتین طلاق بل راجیہ سبھا میں منظور نہیں ہوسکا۔ چندرابابونائیڈو نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کبھی بھی تین طلاق بل کو منظور ہونے نہیں دے گی ۔
      چندرابابونائیڈو نے آندھراپردیش میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ اتناہی نہیں نائیڈو نے حج ٹرمینل اور وقف ٹربیونل قائم کرنے بھی بات کہی۔ وزیراعلیٰ کی تقریر کے دوران مسلم خواتین نے مسجد کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی ، جس پر چندرابابونائیڈو نے مسجد کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔
      وجئے واڑہ ، امراوتی ، گنٹور، تروپتی ،کڑپہ ، چتور ، نیلور، اونگول اور وشاکھاپٹنم میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی ۔ اس موقع پر مسلمانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد پیش کی ۔ وہیں کئی مقامات پر سیاسی لیڈروں نے مساجد اور عیدگاہ پہنچ کر مسلمانوں کو عید سعید کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر بچوں میں کافی جو ش خروش دیکھا گیا۔
      آندھراپردیش کے کرنول میں بھی عید الفطر کے موقع پر مساجد اور عیدگاہو ں میں نماز کا اہتمام کیاگیا۔ وہیں شہر ادونی میں عید الفطر جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ عیدکی نماز خطیب علی ہاشمی نے پڑھائی۔ اس پہلے شاہی جامع مسجدکے خطیب علی ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور امن کی دعوت دیتا ہے ۔انہوں نے اسلام کی خوبیوں کو بیان کرتے ہوئے اسلام کے احکامات پر چلنے کی تلقین دی۔ انہوں نے اپنے بیان میں زور دیا کہ مسلمان متفق ہو کر معاشرے میں پھیل رہی برائیوں کو روکنے کی کوشش کریں۔ عیدالفطر کی نمازمختلف مساجدوں میں وقت مقررہ پر اداکی گئی۔
      First published: