ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی آبروریزی اور قتل کے بعد ایک اور خاتون کی جلی ہوئی لاش برآمد

تلنگانہ سے ایک اور خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں کے شمش آباد علاقہ میں ایک خاتون کی جلی ہوئی لاش ملی ہے ۔

  • Share this:
خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی آبروریزی اور قتل کے بعد ایک اور خاتون کی جلی ہوئی لاش برآمد
تلنگانہ : خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی آبروریزی اور قتل کے بعد ایک اور خاتون کی جلی ہوئی لاش برآمد

تلنگانہ سے ایک اور خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں کے شمش آباد علاقہ میں ایک خاتون کی جلی ہوئی لاش ملی ہے ۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں آبروریزی کے بعد خاتون ڈاکٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔ سائبر آباد کے پولیس کمشنر وی سی سجنر نے کہا کہ شمش آباد کے باہری علاقہ میں لاش ملی ہے ۔ ابتدائی جانچ کے بعد لاش کو قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ کیس درج کیا جارہا ہے ۔


بتادیں کہ حیدرآباد – بنگلورو ہائی وے پر ایک سرکاری خاتون ڈاکٹر کی بھی جلی ہوئی لاش ملی تھی ۔ اجتماعی آبروریزی کے بعد خاتون ڈاکٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔ ملزمین نے لاش کو جلا کر ایک فلائی اوور کے نیچے پھینک دیا تھا ۔


خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی آبروریزی اور قتل کے بعد جلانے کے معاملہ میں حیدرآباد پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزمین میں دو لاری ڈرائیور اور ایک کلینر ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمین نے پہلے ویٹرنری ڈاکٹر کا اغوا کیا تھا۔


اس کے بعد اجتماعی آبروریزی کرکے اس کا قتل کردیا اور بعد میں لاش کو آگ کے حوالے کردیا ۔ خاتون کی ماں نے قصورواروں کو سب کے سامنے زندہ جلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اگر پولیس انہیں ایک سے دوسرے تھانہ میں نہیں دوڑاتی تو اس کو بچایا جاسکتا تھا ۔ قومی خواتین کمیشن نے حیدرآباد پولیس سے کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے ۔
First published: Nov 29, 2019 11:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading