ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

خاتون سے چھیڑ خانی کے الزم میں آندھرا پردیش کے وزیر راویلا کشور بابو کا بیٹا گرفتار

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں ایک ٹیچر کے ساتھ چھیر خانی کے الزام میں آندھرا پردیش کے سماجی بہبود کے وزیر راویلا کشور بابو کے بیٹے آر سشیل اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Mar 06, 2016 04:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خاتون سے چھیڑ خانی کے الزم میں آندھرا پردیش کے وزیر راویلا کشور بابو کا بیٹا گرفتار
حیدرآباد: آندھرا پردیش میں ایک ٹیچر کے ساتھ چھیر خانی کے الزام میں آندھرا پردیش کے سماجی بہبود کے وزیر راویلا کشور بابو کے بیٹے آر سشیل اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں ایک ٹیچر کے ساتھ چھیڑ خانی کے الزام میں آندھرا پردیش کے سماجی بہبود کے وزیر راویلا کشور بابو کے بیٹے آر سشیل اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سشیل اور ڈرائیور رمیش نوٹس ملنے کے بعد پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور پوچھ گچھ کے بعد ان دونوں  گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ ایم ایل اے کی اسٹیکر لگی کار نے جمعرات کی شام اس وقت اس کا پیچھا کیا جب وہ سڑک نمبر13 سے اسکول جا رہی تھی۔ اس نے الزام لگایا تھا کہ کار ڈرائیور اور اس میں بیٹھے دوسرے شخص ، جنہوں نے شراب پی رکھی تھی، اس پر نازیبا تبصرہ کیا اور کار میں آنے کو کہا۔

گاڑی میں کھینچے جانے کی کوشش کئے جانے پر خاتون نے شور مچا دیا، جس سے پاس میں ہی موجود اس کا شوہر اور کچھ مقامی لوگ جمع ہو گئے اور سشیل اور رمیش کی پٹائی کر دی۔ جمعہ کو خاتون نے وزیر کے بیٹے کی تصویر کی شناخت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اسی شخص نے ہاتھ پکڑ کر اسے گاڑی کے اندر کھینچنے کی کوشش کی تھی۔

First published: Mar 06, 2016 01:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading