ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

جے للیتا اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں : اپولو

انا ڈی ایم کے کی صدر اور تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للیتا اب مکمل طور صحت یاب ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 04, 2016 07:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جے للیتا اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں : اپولو
انا ڈی ایم کے کی صدر اور تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للیتا اب مکمل طور صحت یاب ہیں۔

چنئی: انا ڈی ایم کے کی صدر اور تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للیتا اب مکمل طور صحت یاب ہیں۔ اپولو اسپتال کے صدر پرتاپ سی ریڈی نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ اپنے آس پاس ہو رہی تمام سرگرمیوں سے آگاہ ہیں اور تمام چیزوں کو سمجھتی ہیں۔ وہ پوری طرح ٹھیک ہیں۔ ڈاکٹر ریڈی نے کہا کہ اب یہ محترمہ جے للیتا پر منحصر ہے کہ وہ کب اسپتال سے اپنے گھر جانا چاہیں گی۔

واضح ر ہے کہ محترمہ جے للیتا کو جسم میں پانی کی کمی اور بخار کی وجہ سے 22 ستمبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کا علاج کیا گیا۔تمل ناڈو کے گورنر چودھری ودیا راؤ نے گذشتہ 22 اکتوبرکو اپولو اسپتال کا دورہ کرکے محترمہ جے للیتا کی عیادت کی تھی۔ ڈاکٹر ریڈی نے بتایا کہ گورنر نے وزیر اعلی کے علاج کے بارے میں تفصیلی معلومات بھی حاصل کیں۔

First published: Nov 04, 2016 07:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading