ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حج 2016 کے لئے 14 جنوری سے 8 فروری تک درخواستیں ہوں گی جمع

حیدرآباد: اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن 2016کا ماہ جنوری سے آغاز ہورہا ہے ۔14جنوری سے حج 2016 کے لئے درخواستیں داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو 8فروری تک جاری رہے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 25, 2015 08:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج 2016 کے لئے 14 جنوری سے 8 فروری تک درخواستیں ہوں گی جمع
حیدرآباد: اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن 2016کا ماہ جنوری سے آغاز ہورہا ہے ۔14جنوری سے حج 2016 کے لئے درخواستیں داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو 8فروری تک جاری رہے گا۔

حیدرآباد: اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن 2016کا ماہ جنوری سے آغاز ہورہا ہے ۔14جنوری سے حج 2016 کے لئے درخواستیں داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو 8فروری تک جاری رہے گا۔


درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی ‘ جس کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی مناسب انتظامات کررہی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے اس سال بھی آندھرا پردیش کے عازمین حج کی درخواستوں کی وصولی سے لے کر ان کی روانگی اور واپسی کے انتظامات کئے جائیں گے۔


انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کے انتخاب کے لئے15 مارچ سے 23مارچ تک کبھی بھی قرعہ اندازی ہوگی۔ جن درخواست گزاروں کا انتخاب عمل میں آئے گا ان کو پہلی قسط کی رقم ادا کرنے کے لئے 8 اپریل تک مہلت دی جائے گی۔ 15اپریل تک پاسپورٹ ‘ بینک چالان اور میڈیکل سرٹیفیکیٹ داخل کئے جاسکتے ہیں۔


انہو ں نے بتایا کہ اس سال وقوف عرفات یعنی حج 10ستمبر کو مقرر ہے ۔ 4اگست 2016 سے5ستمبر تک دو مرحلوں میں حج چارٹرڈ فلائیٹس کی روانگی عمل میں آئے گی۔ پہلے مرحلہ میں عازمین مدینہ منورہ اور دوسرے مرحلہ میں راست مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔


حج کے بعد 15ستمبر سے حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ اس سال 2011کی مردم شماری کی بنیاد پر ریاستوں کو حج کوٹہ الاٹ کیا جائے گا۔جس سے تلنگانہ و آندھرا پردیش کے عازمین کی تعداد میں اضافہ کی توقع ہے۔پروفیسر ایس اے شکور نے مزید بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2016 کے ایکشن پلان کو قطعیت دے دی ہے‘ جس کے مطابق ماہ مارچ کے تیسرے ہفتہ میں ٹرینرز کے لئے ٹریننگ پروگرام منعقد ہوگا۔


پروفیسر ایس اے شکور نے حج سیزن کے تعلق سے حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایکزیکٹیو افسر جناب عطأ الرحمٰن سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اوردرخواستیں داخل کرنے کے بارے میں مختلف امور پر بات چیت کی۔


انہوں نے بتایا کہ ان کی نمائندگی پر مرکزی حج کمیٹی نے اس سال عازمین حج کو سوٹ کیس سربراہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے درخوست داخل کرنے کے خواہش مند افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنا انٹرنیشنل پاسپورٹ تیار رکھیں‘ اور جن افراد کے پاس پاسپورٹ موجود نہیں ہیں وہ جلد سے جلد اپنا پاسپورٹ تیار کروالیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ .ڈیجیٹل پرنٹ کئے ہوئے ہوں یعنی وہ مشین پر پڑھے جانے کے قابل ہوں یعنی اس میں تفصیلات ہاتھ سے لکھی ہوئی نہ ہوں۔  درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی سہولت بھی فراہم رہے گی۔ جس کی وجہ سے درخواست گزاروں کو بڑی سہولت ہوگی۔ اور ان کو فارم حاصل کرنے اور داخل کرنے کے لئے حج ہاؤز یا ڈسٹرکٹ حج سوسائیٹوں کے دفتر تک آنے کی زحمت نہیں ہوگی۔

First published: Dec 25, 2015 08:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading