بنگلورو کے حج بھون میں آج حج 2019 کے درخواست فارموں کا رسمی طورپراجرا عمل میں آیا۔ ریاست کے وزیرحج اوراقلیتی بہبود ضمیراحمد خان، ریاستی حج کمیٹی کےچیئرمین آرروشن بیگ نے حج کےدرخواست فارموں کا اجرا کیا۔
کرناٹک حج کمیٹی کےدفترکواب بنگلورو کے ریچمنڈ ٹاؤن سے ہیگڑے نگر کے قریب واقع حج بھون میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس موقع پرضمیراحمد خان نے کہاکہ حج 2018 کے دوران خستہ رہائشی سہولیات فراہم کرنے کی شکایتیں ملی تھیں۔ اس مسئلہ کو حل کرنے اور ریاست کے حج کوٹہ کوبڑھانے کیلئے مرکزی حکومت سے نمائندگی کی جائےگی۔
حج کمیٹی کے چیرمین روشن بیگ نے مرکزی حج کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی حج ٹور آپریٹروں پرلگام لگائیں، تاکہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں بدعنوانی کرنے والوں پرنکیل کسیں۔ مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اورمرکزی حج کمیٹی اورریاستی حج کمیٹی کی اجازت کے بغیرانہیں لائسنس نہیں دیا جائے، تاکہ عازمین کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھا جاسکے۔
وہیں معروف عالم دین مولانا لطف اللہ رشادی نے اپیل کی کہ سفرکےدوران ائیرلائنس میں عازمین حج کو نان ویج نہ دیاجائے، کیونکہ باہر سے نان ویج آتا ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کہاں سے آرہا ہے اوروہ کس قسم کا ہے، اس طرح سے وہ ہمارے لئے کھانا درست نہیں ہے۔
بنگلورو سے روف احمد کی رپورٹ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔