ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

جانیں عارف محمد خان نے کیوں کہا، میں ربر اسٹامپ نہیں ہوں

گورنر عارف محمد خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا،’’ میں نے کچھ سوال اٹھائے ہیں اور مجھے ان سوالوں کے جواب چاہئیں ۔ اس کے بعد میں اپنی عقل کا استعمال کروں گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 16, 2020 06:31 PM IST
  • Share this:
جانیں عارف محمد خان نے کیوں کہا، میں ربر اسٹامپ نہیں ہوں
کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان: فائل فوٹو

ترواننت پورم ۔ لوکل سیلف گورنمنٹس (ایل ایس جی )میں حلقوں کی تعداد بڑھانے کے کیرالہ حکومت کے آرڈیننس پر دستخط کرنے سے منع کرنے کے بعد کیرالہ کے گورنر عارف محمدخان نے جمعرات کو کہاکہ وہ کوئی ربر اسٹامپ نہیں ہیں اور ایسے معاملوں میں اپنی عقل کا استعمال کریں گے ۔ گورنرنے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا،’’ میں نے کچھ سوال اٹھائے ہیں اور مجھے ان سوالوں کے جواب چاہئیں ۔ اس کے بعد میں اپنی عقل کا استعمال کروں گا۔‘‘


آرڈیننس پر اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے انہوں نے کہا،’’ میں نے کبھی دستخط کرنے سے منع نہیں کیا لیکن مجھے ایسے معاملوں میں وضاحت چاہئے ۔ مجھے اس بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے اور وقت درکار ہے ۔‘‘ گورنرنے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہاکہ حکومت آرڈیننس کو اسمبلی میں پیش کر کے اس پر بحث کرائے اور اپوزیشن کی رضامندی کے ساتھ اسے ایوان سے منظور کرالے ۔


عارف محمد خان


اس سے قبل اپوزیشن کے لیڈر رمیش چینی تھالا نے الزام لگایا کہ مقامی بلدیاتی وارڈوں کی ازسرنو حدبندی مردم شماری سے متعلق عمل پر اثر انداز ہوگی ۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی حمایت والی بایاں محاذ حکومت 2015 کی ووٹر لسٹ کی بنیاد پر ایل ایس جی انتخابات کرانے کی حمایت کررہی ہے ۔ اپوزیشن کے لیڈر نے گورنر سے 2021کی مردم شماری مکمل ہونے تک اس آرڈیننس پر دستخط نہ کرنے کی اپیل کی تھی ۔
First published: Jan 16, 2020 06:31 PM IST