உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ukraine-Russia War: یوکرین سے تلنگانہ طلبا کو لانے کے انتظامات، حکومتی تعاون کی پیشکش

    تصویر: @KTRTRS

    تصویر: @KTRTRS

    چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کے طلبہ کو یوکرین سے حیدرآباد لانے کے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین سے ہندوستانی طلباء کو لے کر ایک خصوصی پرواز پہلے ہی ممبئی پہنچ چکی ہے اور ایک اور پرواز صبح 2 بجے نئی دہلی پہنچی ہے۔

    • Share this:
      چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (K Chandrashekhar Rao) کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بعد یوکرین میں پھنسے ہوئے تلنگانہ طلبا کو حیدرآباد لانے کے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے کہا کہ یوکرین سے ہندوستانی طلبا کو لانے والی خصوصی پروازیں ممبئی اور نئی دہلی میں اتری ہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایات کے پیش نظر تلنگانہ کے طلبا کو مفت ٹکٹ فراہم کرنے اور انہیں حیدرآباد پہنچنے میں مدد کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ سومیش کمار نے کہا کہ وہ ایک خصوصی پرواز میں یہاں پہنچیں گے۔ طلبا کی مدد کے لئے نئی دہلی تلنگانہ بھون اور ریاستی سکریٹریٹ میں خصوصی کنٹرول روم سمیت تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔

      چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کے طلبا کو یوکرین سے حیدرآباد لانے کے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین سے ہندوستانی طلبا کو لے کر ایک خصوصی پرواز پہلے ہی ممبئی پہنچ چکی ہے اور ایک اور پرواز صبح 2 بجے نئی دہلی پہنچی ہے۔

      چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کے طلبہ کو یوکرین سے حیدرآباد لانے کے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین سے ہندوستانی طلباء کو لے کر ایک خصوصی پرواز پہلے ہی ممبئی پہنچ چکی ہے اور ایک اور پرواز صبح 2 بجے نئی دہلی پہنچی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ حکومت نے طلباء کو حیدرآباد پہنچانے کے لئے مفت ٹکٹ فراہم کرنے کے انتظامات کئے ہیں اور طلبا اتوار کی صبح شمش آباد ایرپورٹ کے لئے خصوصی پرواز سے جائیں گے۔ چیف سکریٹری نے وضاحت کی کہ نئی دہلی اور حیدرآباد میں یوکرین سے واپس آنے والے طلبہ کے لیے بغیر کسی دقت کے تمام انتظامات کیے گئے تھے۔

      سومیش کمار نے یاد دلایا کہ نئی دہلی، حیدرآباد میں تلنگانہ بھون میں سکریٹریٹ میں خصوصی کنٹرول روم پہلے ہی قائم کیے جاچکے ہیں۔ دوسری پرواز 250 ہندوستانی طلباء کے ساتھ بخارسٹ سے دہلی پہنچی۔ مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے طلبہ کا خیرمقدم کیا، جس میں تلنگانہ کے 17 اور اے پی کے 11 طلبہ شامل ہیں۔ حکام نے تلگو طلباء کو اے پی اور تلنگانہ بھون منتقل کیا اور انہیں ان کے آبائی علاقوں میں بھیجنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

      اے پی تلنگانہ بھون میں رہائش اور کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ طلباء بحفاظت ہندوستان پہنچنے پر خوش تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ پہلی پرواز 219 طلباء کے ساتھ ممبئی پہنچ چکی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: