سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو افطار پارٹی میں مدعو کئے جانے کو لے کر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم ایم )کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدين اویسی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی كھنچائی کرتے ہوئے اسے سب سے بڑا نفاق قرار دیا۔مسٹر گاندھی کی میزبانی میں بدھ کو منعقد افطار پارٹی میں شامل ہونے والی ممتاز شخصیات میں سابق صدر جمہوریہ مسٹر مکھرجی، پرتیبھا پاٹل، سابق نائب صدر حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی شامل تھے۔ مسٹر اویسی نے ٹوئٹ کیا’’آر ایس ایس دفتر میں تقریرکی، آر ایس ایس کے بانی کی مدح سرائی کی اور اس کے بعد انتہائی اطمینان سے افطار پارٹی میں شامل ہوئے۔یہ سب سے بڑا پاکھنڈ ہے‘‘۔ مسٹر مکھرجی آر ایس ایس کی دعوت قبول کرنے اور ناگپور میں واقع آر ایس ایس دفتر میں منعقد پروگرام سے خطاب کرنے کے بعد تنازعات کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔