سی اے اے۔ این آر سی پر بولے اسد الدین اویسی۔ گولی مارنی ہے تو میرے سینے پر مارو، میں کاغذ نہیں دکھاؤں گا
اسد الدین اویسی
اسدالدین اویسی نے اتوار کو حیدرآباد میں ایک عوامی اجلاس میں کہا ’ جو مودی اور شاہ کے خلاف آواز اٹھائے گا وہ صحیح معنوں میں مرد مجاہد کہلائے گا۔ میں وطن میں رہوں گا، کاغذ نہیں دکھاؤں گا۔
حیدرآباد۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے شہریت قانون (CAA) اور قومی شہری رجسٹر (NRC) کو لے کر مودی حکومت کو چیلنج کیا ہے۔ سی اے اے اور این آر سی کو لے کر ہو رہے احتجاجی مظاہروں کے بیچ اویسی نے کہا’ چاہے کچھ بھی ہو جائے، میں کوئی کاغذ نہیں دکھانے والا۔ میں سینے پر گولی کھانے کے لئے تیار ہوں، لیکن وطن نہیں چھوڑوں گا۔ میں ہندوستان میں ہی رہوں گا‘۔
اسدالدین اویسی نے اتوار کو حیدرآباد میں ایک عوامی اجلاس میں کہا ’ جو مودی اور شاہ کے خلاف آواز اٹھائے گا وہ صحیح معنوں میں مرد مجاہد کہلائے گا۔ میں وطن میں رہوں گا، کاغذ نہیں دکھاؤں گا۔ کاغذ اگر دکھانے کی بات ہو گی تو سینہ دکھاؤں گا کہ مارو گولی۔ مارو گولی میرے سینے پر، کیونکہ میرے دل میں ہندوستان کی محبت ہے‘۔
A Owaisi: Jo Modi-Shah ke khilaaf awaaz uthayega woh sahi maayne mein mard-e-mujahid keh layega...Main watan mein rahunga,kaagaz nahi dikhaunga. Kagaz agar dikhane ki baat hogi toh seena dikhayenge ki maar goli. Maar dil pe goli maar kyunki dil mein Bharat ki mohabbat hai.#CAApic.twitter.com/5VOPBgK8Ze
اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے شاہین باغ میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کر رہیں خواتین کا معاملہ اٹھایا تھا۔ لوک سبھا میں وزیر اعظم مودی پر طنز کستے ہوئے اویسی نے کہا تھا کہ خود کو مسلم خواتین کا بھائی کہنے والے وزیر اعظم مودی اب ان کے دھرنے سے ڈرے کیوں ہوئے ہیں؟
دہلی کے شاہین باغ میں شہریت قانون کے خلاف پچھلے 57 دنوں سے دھرنا جاری ہے۔
اویسی نے این آر سی لانے پر کوئی فیصلہ نہیں ہونے سے متعلق حکومت کے بیان کا حوالہ دیا اور وزیر اعظم کو چیلنج کیا کہ وہ ایوان میں آ کر جواب دیں کہ کیا این پی آر اور این آر سی جڑے ہوئے ہیں یا نہیں۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔