اسد الدین اویسی کا یوگی آدتیہ ناتھ پر جوابی حملہ ، کہا : تمہارا نام بدل جائے گا ، مگر حیدرآباد کا نہیں
اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ یہاں پر رہنے والے پاکستان اورافغانستانی روہنگیا ہیں ۔ یکم دسمبر کو مجلس کو ووٹ دے کر یہاں کے عوام ان لوگوں کو معقول جواب دیں گے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 29, 2020 10:12 AM IST

اسد الدین اویسی کا یوگی آدتیہ ناتھ پر جوابی حملہ ، کہا : تمہارا نام بدل جائے گا ، مگر حیدرآباد کا نہیں
حیدرآباد میں میونسپل الیکشن سے پہلے بی جے پی کی میراتھن تشہیری مہم کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر کئے جانے کی بات کہی تو اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر اسد الدین اویسی نے اپنے انداز میں اس کا جواب دیا ۔ انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا نام بدل جائے گا ، لیکن حیدرآباد کا نام نہیں بدلے گا ۔
اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ یہاں رہنے پاکستان اور افغانستانی روہنگیا ہیں ۔ بی جے پی کے لیڈر حیدرآباد کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ یکم دسمبر کو مجلس کو ووٹ دے کر یہاں کے عوام ان لوگوں کو معقول جواب دیں گے ۔
#WATCH AIMIM chief Asaduddin Owaisi says in Hyderabad, "They want to rename. They (BJP) want to rename everywhere. You will be renamed, but not Hyderabad. UP's Chief Minister comes here and says he will rename (Hyderabad). Have you taken a contract for this?... (28.11.2020) https://t.co/111Y86HBlc pic.twitter.com/m2iqjNmBtH
— ANI (@ANI) November 28, 2020
اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کے جتنے لیڈر ہیں ، وزرائے اعلی ہیں وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ حیدرآباد کا نام بدل دیا جائے گا ۔ میں یہاں کے عوام سے یہ سوال کررہا ہوں کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ حیدرآباد کا نام تبدیل کردیا جائے ؟ کیا آپ حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر رکھنا چاہتے ہیں ۔ اگر آپ حیدرآباد کے نام کو حیدرآباد رکھنا چاہتے ہیں تو میری آپ سے گزارش ہے کہ بی جے پی کو شکست دیجئے ، مجلس کو کامیاب بنائیے ۔