ہوم » نیوز » وطن نامہ

2بچوں کے قانون پر برسے اسدالدین اویسی، پوچھا۔نوکریاں کتنوں کو دیں، وہ بتاؤ

اسدالدین اویسی نے "ٹو چائلڈ پالیسی" کو لیکر آر ایس ایس موہن بھاگوت پر حملہ بولا ہے۔ اویسی نے کہا ہے کہ ملک میں اویسی نے کہا ہے کہ ملک میں اصل مسئلہ بیروزگاری ہے۔ آبادی نہیں۔ انہوں نے موہن بھاگوت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بے روزگاری اور بچوں کی خودکشی جیسی مشکلات پر بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ تم نے نوکریاں کتنوں کو دیں، وہ بتاؤ؟ (AIMIM)چیف نے آر ایس ایس سربراہ کے بیان پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، "میرے دو سے زیادہ بچے ہیں، کئی بی جے پی لیڈران کے دو سے زیادہ بچے ہیں لیکن آرایس ایس نے ہمیشہ سے یہی کہا کہ مسلمانوں کی آبادی پر قابو کیا جانا چاہئے۔

  • Share this:

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین (AIMIM) کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے "ٹو چائلڈ پالیسی" کو لیکر آر ایس ایس موہن بھاگوت پرحملہ بولا ہے۔  اویسی نے کہا ہے کہ ملک میں اویسی نے کہا ہے کہ ملک میں اصل مسئلہ بیروزگاری ہے۔ آبادی نہیں۔ انہوں نے موہن بھاگوت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بے روزگاری اور بچوں کی خودکشی جیسی مشکلات پر بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ تم نے نوکریاں کتنوں کو دیں، وہ بتاؤ؟

(AIMIM)چیف نے  آر ایس ایس سربراہ کے بیان پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، "میرے دو سے زیادہ بچے ہیں، کئی بی جے پی لیڈران کے دو سے زیادہ بچے ہیں لیکن آرایس ایس نے ہمیشہ سے یہی کہا کہ مسلمانوں کی آبادی پر قابو پایا جانا چاہئے۔ ملک کی اصل پریشانی بے روزگاری ہے، بڑھتی آبادی نہیں"۔

تلنگانہ کے نظام آباد میں ایک اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے اویسی نے بھاگوت کے اس بیان کو ملک کے اہم مسئلوں سے دھیان ہٹانے کی چال قرار دیا۔ اس دوران انہوں نے این سی آر بی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سال 2018 میں ہرروز36 نوجوانوں نے بے روزگاری کے سبب خودکشی کرلی۔ انہوں نے مرکزی حکومت اور آر ایس ایس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ پانچ سال میں ان بچوں کو نوکری نہیں دے سکے۔ اس لئے ٹو چائلڈ پالیسی کی بات کررہے ہیں۔ اویسی نے کہا، "موہن بھاگوت نے  بیان دیا کہ دو بچوں کا قانون بنائیں گے، ارے تم نے نوکریاں کتنے بچوں کو دی ہیں، وہ بولو نہ۔'انہوں نے آگے سوال کیا، "سال 2018 میں ہر روز 36 بچوں نے خودکشی کی اس پر کیا بولیں گے آپ؟
First published: Jan 19, 2020 11:56 AM IST