ملک میں گائے کے نام پر ہو رہے پرتشدد واقعات کو لے کر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے بی جے پی اور ہندو تنظیموں پر سخت حملہ کیا ہے۔ اویسی نے کہا کہ ملک میں گائے کے نام پر ہو رہے حملوں سے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام خراب ہو رہا ہے۔
الور لنچنگ معاملے پر اسد الدین اویسی نے کہا، 'ركبر خان کی موت ہندوستان کے دل میں تیر مارنے جیسی ہے'۔ بتا دیں کہ جولائی میں راجستھان کے الور میں مبینہ گئوركشكوں نے اکبر خان عرف ركبر پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد ان کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملہ میں پولیس کے رویہ پر بھی سوال اٹھے تھے۔
وہیں، ہریانہ کے گروگرام میں ایک مسلم نوجوان کی داڑھی زبردستی کاٹنے کے واقعہ کو لے کر اویسی نے ہندووادی تنظیموں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اویسی نے کہا، 'داڑھی کی جگہ گردن بھی کاٹو گے تب بھی ہندوستان میں اسلام زندہ رہے گا۔ یہ ہمارا حق ہے۔ ہم داڑھی نہیں کاٹیں گے۔ '
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔