ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم مودی پر سادھا نشانہ ، کہا : چین پر بولنا تھا بول گئے چنا پر

اسد الدین اویسی نے منگل کو وزیر اعظم مودی کے دفتر کو ٹیگ کرکے ٹویٹ کیا کہ آج چین پر بولنا تھا ، بول گئے چنا پر ۔ وہ بھی ضروری ہے کیونکہ غیر منصوبہ بند لاک ڈاون کی وجہ سے بہت لوگوں کو کھانا کے بغیر رہنا پڑ رہا ہے ۔

  • Share this:
اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم مودی پر سادھا نشانہ ، کہا : چین پر بولنا تھا بول گئے چنا پر
اسد الدین اویسی ۔ فائل فوٹو ۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  (All India Majlis-e-Ittehadul Muslimeen) کے سربراہ اور حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے وزیر اعظم مودی (PM Narendra Modi) کے قوم کے نام خطاب کو لے کر ان پر نشانہ سادھا ہے ۔ اے آئی ایم آئی ایم ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ آج چین پر بولنا تھا مگر چنا پر بول گئے ۔ بتادیں کہ وزیر اعظم مودی نے قوم کے نام خطاب میں پردھان منتری کلیان انیہ یوجنا کو نومبر تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔


اسد الدین اویسی نے منگل کو وزیر اعظم مودی کے دفتر کو ٹیگ کرکے ٹویٹ کیا کہ آج چین پر بولنا تھا ، بول گئے چنا پر ۔ وہ بھی ضروری ہے کیونکہ غیر منصوبہ بند لاک ڈاون کی وجہ سے بہت لوگوں کو کھانا کے بغیر رہنا پڑ رہا ہے ۔ اویسی نے مزید لکھا کہ یہ بھی غور کیا کہ آپ نے آنے والے مہینوں کے کئی تہواروں کے نام لئے ، لیکن بقر عید کو چھوڑ دیا ۔ چلئے پھر بھی آپ کو پیشگی عید مبارک ۔



غور طلب ہے کہ وزیر اعظم مودی نے منگل کو اعلان کیا کہ پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا کی مدت میں نومبر کے آخر تک کی توسیع کردی گئی ہے ۔ اس سے 80 ہزار کروڑ لوگوں کو اور پانچ مہینوں تک مفت راشن ملے گا ۔

وزیر اعظم نے کی لوگوں سے لاپروائی نہ برتنے کی اپیل

قوم کے نام خطاب میں وزیر اعظم مودی نے باشندگان وطن سے اپیل کی کہ وہ ان لاک ٹو میں لاپروائی نہ برتیں ۔ انہوں نے کہا کہ ساری احتیاط برتے ہوئے اقتصادی سرگرمیں کو آگے بڑھایا جائے گا اور ہندوستان کو خود کفیل بنانے کیلئے دن رات ایک کردیا جائے گا ۔
First published: Jun 30, 2020 09:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading