ہوم » نیوز » وطن نامہ

Assembly Election 2021: بنگال میں بولے پی ایم مودی، دراندازوں کو خوش کرنے کیلئے دی۔دی ریاست کے لوگوں کو بھول گئیں

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سہ پہر 1 بجے تک ہائی پروفائل نندی گرام سیٹ سمیت 30 سیٹوں پر 58 فیصد پولنگ ہوئی۔ وہیں آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ، 39 سیٹوں پر ووٹنگ کے دوران صورتحال پُر امن رہی اور بڑی تعداد میں رائے دہندگان ووٹ ڈالنے آئے

  • Share this:
Assembly Election 2021: بنگال میں بولے پی ایم مودی، دراندازوں کو خوش کرنے کیلئے دی۔دی ریاست کے لوگوں کو بھول گئیں
Assembly Election 2021

۔Assembly Election 2021 : مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سہ پہر 1 بجے تک ہائی پروفائل نندی گرام سیٹ سمیت 30 سیٹوں پر 58 فیصد پولنگ ہوئی۔ کچھ علاقوں میں جھڑپوں کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم ، تمام انتخابی حلقوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔  وہیں اس دوران پی ایم مودی نے بنگال میں کہا، ممتا بنرجی کو گھیرا اور کہا، جنہیں دی۔دی باہری سمجھتی ریہں ان سے ہی مدد مانگ رہی ہیں۔ جو لوگ دی دی کی نظر میں  ٹورسٹ ہیں باہری ہیں جنہیں وہ کبھی ملنے تک کا وقت نہیں دیتی تھیں وہ اب ان سے حمایت مانگ رہی ہیں۔ پی ایم مودی نے آگے کہا، دس سال وزیر اعلی رہتے ہوئے اگر بنگال کی خدمت کی ہوتی تو یہ کرنا پڑتا کیا؟


وہیں پی ایم نے ممتا سے کئی سوال کر ڈالے اور کہا کہ آپ کی بوکھلاہٹ بنگال کے لوگوں میں چرچا کا موضوع بنا ہوا ہے۔



الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا ، "دوسرے مرحلے میں 1 بجے تک جن سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے اس میں 58 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔" عہدیداروں نے بتایا کہ کویڈ 19 کے سخت قواعد کے مطابق مشرقی اور مغربی میدینی پور اضلاع میں نو ، بانکڑا میں آٹھ اور جنوبی 24 پرگنہ میں چار سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ ان 30 سیٹوں پر 75 لاکھ سے زیادہ ووٹرز 191 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پولنگ شام ساڑھے چھ بجے ختم ہوگی۔


وہیں آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ، 39 سیٹوں پر ووٹنگ کے دوران صورتحال پُر امن رہی اور بڑی تعداد میں رائے دہندگان ووٹ ڈالنے آئے ۔ ایک انتخابی عہدیدار نے بتایا کہ کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم میں خلل پڑنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اور فوری طور پر ان کی جگہ لینے کے بعد پولنگ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ وادی ببراک، پہاڑی خطے اور وسطی اور نچلے آسام کے 13 اضلاع میں 10،592 پولنگ بوتھ کے بیشتر کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی دی گئیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 01, 2021 03:28 PM IST