ہوم » نیوز » وطن نامہ

کانگریس نے تسلیم کی اپنی شکست ، نتائج کو بتایا مایوس کی ، بنگال میں ممتا کی جیت پر کہی یہ بڑی بات

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی واپسی کے لئے وزیراعلی ممتا بنرجی کو مبارکباد دیتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ ریاست کے ووٹروں نے تقسیم کرنےوالی طاقتوں کو مسترد کیا ہے اور بھائی چارے کو اہمیت دی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 03, 2021 12:38 AM IST
  • Share this:
کانگریس نے تسلیم کی اپنی شکست ، نتائج کو بتایا مایوس کی ، بنگال میں ممتا کی جیت پر کہی یہ بڑی بات
کانگریس نے تسلیم کی اپنی شکست ، نتائج کو بتایا مایوس کی ، بنگال میں ممتا کی جیت پر کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی : کانگریس نے کہا ہے کہ کیرالہ اور آسام اسمبلی انتخابات کے نتائج اس کے توقع کے برخلاف ہے ان ریاستوں کو پارٹی نے جن وجوہات کی وجہ سے کھویا ہے اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا ۔ کانگریس میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو ایک ورچول پریس کانفرنس میں کہا کہ "ان انتخابات میں آسام اور کیرالہ اسمبلی کے انتخابی نتائج ہمارے لئے بھی چیلنج ہیں اور امید کے برخلاف ہیں ۔ ہم الیکشن ہار گئے ، لیکن نہ ہمت ہارے ، نہ حوصلے کھوئے اور نہ ہی آگے برھنے کا عزم ۔ کانگریس پارٹی پلیٹ فارم پر انتخابی نتائج کا جائزہ لے گی اور جہاں جہاں خامیاں ہیں ، ہم مستقبل میں ان میں بہتری لاتے ہوئے مزید سنجیدگی سے کام کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ ان دونوں ریاستوں میں کانگریس کے کارکنوں اور لیڈروں نے مل کر سخت محنت کی، لیکن رائے عامہ اب بھی ہمارے حق میں نہیں ہے۔ ہمارا تعلق پورے ملک کے عوام کے ساتھ اور خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں انتخابات ہوئے ہیں ہمارا رشتہ صرف سیاسی نہیں بلکہ روحانی بھی ہے۔ پارٹی اس رشتے میں مزید اعتماد اور وابستگی پیدا کرنے کے لئے سخت محنت کرے گی۔


وہیں مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی واپسی کے لئے وزیراعلی ممتا بنرجی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے ووٹروں نے تقسیم کرنےوالی طاقتوں کو مسترد کیا ہے اور بھائی چارے کو اہمیت دی ہے ۔ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ہم مغربی بنگال کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں، جس نے بی جے پی کے تقسیم کرنے والے ایجنڈے اور پیسے کی طاقت و کو مستر کرتے ہوئے ، انہوں نے بنگال کے بھائی چارے کو ترجیح دی۔ یقیناً بنگال کے انتخابی نتائج ہمارے لئے پریشانی کا باعث ہیں ، لیکن ہم ممتا بنرجی کو فیصلہ کن فتح حاصل کرکے بی جے پی کے نفرت اور تقسیم کے ایجنڈے کے دانت کھٹے کرنے کے لئے مبارکبا دیتے ہیں۔


ترجمان نے کہا کہ کانگریس نے تمل ناڈو میں ڈی ایم کے اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا اور وہاں کے لوگوں نے بی جے پی اور اے این اے ڈی ایم کے اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس اتحاد پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کی رائے سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔

مغربی بنگال ، آسام ، کیرالہ ، تمل ناڈو اور پڈوچیری کے عوام نے اگلے پانچ سالوں کے لئے اپنا مینڈیٹ دیا ہے اور ان کی پارٹی انتخابی نتائج کو پوری شائستگی اور ذمہ داری کے ساتھ قبول کرتی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 03, 2021 12:38 AM IST