لکھنؤ : پاکستان کے پاراچنار اور خیبر پختون میں اساتذہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہاکہ پاکستان حکومت اقلیتی طبقے کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا مذموم سلسلہ جاری ہے جس کو روکنے میں پاکستان سرکار اور عالمی تنظیمیں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ مولانا نے کہاکہ دہشت گردوں نے ایک اسکول میں گھس کر سات اساتذہ کو شہید کیا ہے ،جس سے ان کی علم مخالف ذہنیت اور دہشت گردانہ نظریے کا اظہار ہوتا ہے ۔ مولانا نے کہاکہ گذشتہ تیس چالیس سالوں میں دنیا کے مختلف حصوں میں شیعوں پر مظالم اور دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافہ ہواہے ۔ ایسا صرف پاکستان میں نہیں ہورہاہے بلکہ دیگر ملکوں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔
ہندوستان کا انتائی مطلوب خالصتانی دہشت گرد پرمجیت پنجوار کا لاہور میں گولی مار کر قتلخاص طورپر سعودی عرب کے تکفیری نظریات نے شیعوں کے خلاف نفرت کو فروغ دیاہے۔المیہ یہ ہے کہ کچھ لوگ اپنے تکفیری نظریات کابرملا اظہارکرتے ہیں اس کے باوجود ان پر کوئی کاروائی نہیں ہوتی ،جس سے ظاہر ہوتاہے کہ عالمی طاقتیں بھی ظالموں کے ساتھ ملی ہوئی ہیں ۔ مولانا نے اپنے بیان میں کہاکہ شیعوں کے لئے عالمی سطح پر کوئی حفاظتی منصوبہ نہیں ہے اور نہ اقوام متحدہ اس سلسلے میں کوئی مناسب اقدام کرتاہے ۔مولانانے کہاکہ تکفیری نظریات کی بنیادپرشیعوں کا قتل عام پوری دنیا میں ہورہاہے ،اس لئے تکفیریت کو نشان زد کرکے اس پر پابندی عائد کی جانی چاہیے ۔ داعش اورطالبان جیسی دہشت گرد تنظیمیں تکفیری افکارونظریات کی علم بردار ہیں ،مگر اس فکر کو کچلنے کے لئے کوئی مناسب اقدام نہیں ہوتا ،جس کے باعث یہ نظریات مکڑی کے جال کی طرح پھیل رہے ہیں۔
مولانانے کہاکہ پاکستانی حکومت نے کبھی اس منظم قتل عام ،نوجوانوں کے اغوا اور ان کے خلاف جاری دہشت گردی پرکوئی کاروائی نہیں کی ۔افسوس یہ ہے کہ عالم اسلام بھی مظلوموںپر ہو رہے جبر و تشدد پر خاموش ہے ۔کبھی کسی مسلمان مولوی کی طرف سے کوئی مذمتی بیان جاری نہیں ہوتا،جو ان کی تکفیری ذہنیت کو ظاہر کرتاہے ۔
مولانانے کہاکہ مسلمان خود پر ہورہے ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور عالمی حمایت کےخواہاں ہوتے ہیں مگر مسلمان خود اپنے درمیان موجود اقلیتوں پر ظلم کرتے ہیں اور انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایاجاتاہے، اس لئے مسلمانوں کو یہ ہرا معیار ختم کرنا ہوگا۔ مجلس علمائےہند کے تمام اراکین پاراچنار میں شہید ہوئے تمام اساتذہ کےاہل خانہ ،ان کے عزیز و اقارب اور پاکستان کے شیعوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔