உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سبري مالا: نیوز18 کی ٹیم پرحملہ، خاتون صحافی کی کارمیں توڑپھوڑ

    پولیس نے آج صبح سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنےوالے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا اور سبري مالا جانے والی گاڑیوں کی جانچ شروعات کی

    پولیس نے آج صبح سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنےوالے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا اور سبري مالا جانے والی گاڑیوں کی جانچ شروعات کی

    مظاہرین نے نیوز 18 کی ٹیم کے علاوہ کئی دیگر خاتون صحافیوں پر حملے کئے۔ صحافیوں پرحملے کے معاملے میں کیرالہ پولیس نے تقریباً 50 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

    • Share this:
      سبري مالا: سبری مالا میں رپورٹنگ کے لئے پہنچے سی این این - نیوز 18 کی ٹیم پرمظاہرین نے حملہ کردیا۔ ٹیم میں شامل خاتونۚ صحافی کی کار میں توڑپھوڑ کی گئی۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے کئی دیگرخاتون صحافیوں پر حملے کئے ہیں۔ صحافیوں پرحملے کے معاملے میں کیرالہ پولیس نے تقریباً 50 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

      دوسری جانب سبری مالا مندرمیں خواتین کے داخلہ کے معاملہ میں بدھ کی صبح پمبا کی جانب جانے والے سینکڑوں عقیدتمندوں اور’تانتری‘ خاندان کے ایک رکن راہل ایشورکو پولیس کے روکے جانےكے بعد نلكل میں کشیدگی پھیل گئی۔

      راہل ایشور اپنی 90 سالہ دادی اور سینکڑوں عقیدتمندوں کے ساتھ بیس کیمپ سے صبح 04:15 بجے مقدس پہاڑ کی طرف بڑھ رہے تھے تب ہی نلكل میں پولیس نے ان کو روک دیا جس کے بعد عقیدتمندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔

      پولیس نے آج صبح سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنےوالے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا اور سبری مالا جانے والی گاڑیوں کی جانچ شروعات کی۔ ہندوستان کے مشہوربھگوان ايپا مندر میں خواتین کے داخلہ کی اجازت کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرنے والی سبري مالا کمیٹی اور دیگر ہندو تنظیموں کی طرف سے یہاں بنائے گئےکیمپوں کو پولیس نے ہٹا دیا ہے۔

      نلكل اور پمبا سمیت مختلف مقامات پر سینکڑوں خواتین اور مرد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے۔ ایڈیشنل پولیس ڈائرکٹر جنرل امت کانت اور رینج انسپکٹر جنرل منوج ابراہم حالات نظریں بنائے ہوئے ہیں۔
      First published: