ہوم » نیوز » وطن نامہ

اب گوگل شروع کرنے جا رہا ہے یہ نئی سہولت، جی میل  اکاؤنٹ نہیں ہو سکے گا ہیک: جانیں تفصیل

آئے دن ہیکس کے معاملات پیش آتے رہتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اب گوگل اس کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنانے کے لئے ایک نئی سہولت لیکر آ رہا ہے۔

  • Share this:
اب گوگل شروع کرنے جا رہا ہے یہ نئی سہولت، جی میل  اکاؤنٹ نہیں ہو سکے گا ہیک: جانیں تفصیل
آئے دن ہیکس کے معاملات پیش آتے رہتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اب گوگل اس کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنانے کے لئے ایک نئی سہولت لیکر آ رہا ہے۔

نئی دہلی: اگر آپ جی میل Gmail استعمال کرتے ہیں تو پھر آپ کے لئے یہ کام کی خبر ہوسکتی ہے۔ آئے دن ہیکس کے معاملات پیش آتے رہتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اب گوگل اس کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنانے کے لئے ایک نئی سہولت لیکر آ رہا ہے۔ جی میل Gmail میں برامڈ لوگو (Brand logo) لوگو ، ایک سکیورٹی سروس ہے جسے پہلی بار گزشتہ جولائی میں اعلان کیا گیا تھا۔ اب یہ آنے والے ہفتوں میں شروع ہو جائے گا۔ اس کی معلومات گوگل کے ذریعے دی گئی ہے۔ گوگل کے مطابق اس فیچر میں میسج کی شناخت کے لئے برانڈ انڈیکیٹر (BIMI) نامی ایک اسٹینڈرڈ کا استعمال کیا گیا ہے جو ای میلز کو مزید محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔


جانیں کیسے کام کرے گی یہ سروس

نئی سہولت کے ساتھ کسی ای میل کے بھیجنے پر کسی تنظیم کا لوگو صارف کے ان باکس میں نظر آئے گا۔ یہ ڈومین بیسڈ میسج سرٹیفکیشن، (ڈی ایم اے آر سی) نامی ایک ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو فشنگ ای میلز کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔


ٹیک قدآور 2019 میں بی آئی ایم آئی کے لئے ورکنگ گروپ میں شامل ہو گئے تھے اور کہا تھا کہ یہ لوگو ان کمپنیوں کیلئے نظر آئیں گے جو اپنے ای میل کی تصدیق کیلئے سینڈر پالیسی فریم ورک (SMF) یا ڈومین آئیڈینٹی فائیڈ میل (DKIM) کا استعمال کرتی ہیں۔ ایس پی ایف SPF اور ڈی کے آئی ایم authentication techniques ہیں جن کا استعمال اسپیمر کو قابو رکھنے کیلئے کیا جاتا ہے۔ اگر یوزرس کے ذریعے ان کے ایم میل کو اسپیم کت طور پر نشان زدہ کیا جاتا ہے تو ان تکنیکوں کا استعمال کرنےو الی تنظیموں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس سروس کے فائدے۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ایک بار جب یہ نتائج ای میل ہمارے سبھی authenticity کو پاس کر لیتے ہیں تو جی میل یو آئی ایم میں موجودہ سلاٹ میں لوگو دکھنا شروع ہو جائے گا۔ لوگو اگلے چھوڑت سرکولر سلاٹ مین نظر آئے گا۔ جی میل پر ایک ای میل کیلئے انہیں رسیور کے انباکس مین ایک الگ پہچان دیتا ہے۔ یہ برانڈوں کو اپنے نیوز لیٹرس کو تصدیق شدہ کرنے، ای میل کی پیشکش کرنے اور بہت کچھ کرنے میں مدد کرے گا جو اکثر فشنگ کی کوشش کر رہے ہیکرس کو مات دے گا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 14, 2021 12:53 PM IST