ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

محمد اظہر الدین نے نہیں کی تیسری شادی، غلط خبر شائع کرنے پرمیڈیا کو لتاڑا

حیدرآباد۔ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے اتوار کو ان خبروں کو مسترد کیا ہے، جس میں کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے تیسری شادی کر لی ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 21, 2015 09:39 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
محمد اظہر الدین نے نہیں کی تیسری شادی، غلط خبر شائع کرنے پرمیڈیا کو لتاڑا
حیدرآباد۔ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے اتوار کو ان خبروں کو مسترد کیا ہے، جس میں کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے تیسری شادی کر لی ہے۔

حیدرآباد۔ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے اتوار کو ان خبروں کو مسترد کیا ہے، جس میں کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے تیسری شادی کر لی ہے۔ اظہر الدین نے ٹویٹ کیا، 'میری تیسری شادی کرنے کی خبریں غلط اور جھوٹی ہیں۔ برائے مہربانی خبر شائع یا نشر کرنے سے پہلے اس کی جانچ کر لیں۔


غور طلب ہے کہ اتوار کو میڈیا کے ایک حصے میں اظہر الدین کی ان کی امریکی خاتون دوست شینن میری سے شادی کی خبریں آئیں، جس کے بعد اظہر الدین کو تردید کرنے آگے آنا پڑا۔


مہاراشٹر ٹائمز میں شائع خبر میں کہا گیا کہ اظہر الدین ہفتہ کو اپنے ڈرائیور جان محمد کے انتقال پرتعزیت کرنے ممبئی میں واقع اس کے گھر گئے تو انہوں نے شینن کو اپنی بیوی بتا کر تعارف کروایا۔ اظہر الدین کے ڈرائیور کی حال ہی میں موت ہوئی۔


اس سے پہلے بین الاقوامی پریمیئر ٹینس لیگ (آئی پی ٹی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں نئی ​​دہلی کے مرحلے کے دوران انڈین ایسیج اور فلپائن کے درمیان ہوئے میچ کے دوران بھی اظہر الدین شینن کے ساتھ دیکھے گئے تھے۔

ہندستان کے لئے اظہر الدین نے 99 ٹیسٹ اور 334 بین الاقوامی یک روزہ میچ کھیلے۔ ان کی پہلی بیوی نورين تھیں، جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ 1996 میں انہوں نے نورين کو طلاق دے کر اداکارہ سنگیتا بجلانی سے شادی کر لی۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ 2010 میں اظہر الدین، سنگیتا سے بھی الگ ہو گئے۔

 
First published: Dec 21, 2015 09:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading