ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بجرنگ دل کی وارننگ، غیر ہندوؤں سے دوستی پر لڑکیوں کو چکانی ہو گی قیمت

کرناٹک میں بجرنگ دل نے خبردار کیا ہے کہ ہندو لڑکیاں دیگر مذاہب کے لڑکوں کے ساتھ دوستی نہ کریں ورنہ انہیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بجرنگ دل کی وارننگ، غیر ہندوؤں سے دوستی پر لڑکیوں کو چکانی ہو گی قیمت
مہلوک دھنیا شری: فائل فوٹو

بنگلورو۔ واٹس ایپ پر ' آئی لو مسلمس ، لکھنے والی لڑکی کی خودکشی کے بعد ایک اور نیا تنازعہ سامنے آ گیا ہے۔ کرناٹک میں بجرنگ دل نے خبردار کیا ہے کہ ہندو لڑکیاں دیگر مذاہب کے لڑکوں کے ساتھ دوستی نہ کریں ورنہ انہیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔


تین دن پہلے بی جے پی یوتھ ونگ کے ایک مقامی لیڈر کے دھمکی دینے کے بعد  ایک 20 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی تھی۔ لڑکی نے ایک دوست کے ساتھ چیٹنگ کے دوران ' آئی لو مسلمس‘ کہا تھا جس کے اسکرین شاٹ کو اس دوست کے ذریعہ وائرل کر دیا گیا تھا۔


واقعہ کے بعد بجرنگ دل کی مودیگیر شاخ نے واٹس ایپ پیغام میں خبردار کیا۔ اس میں کہا گیا کہ جو بھی لڑکی کسی غیر ہندو کے ساتھ گھومتی ملے گی اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ کیونکہ ہندو مذہب کا تحفظ کرنا بجرنگ دل کا فریضہ ہے۔


مقامی پولیس نے اس پیغام پر نوٹس لیتے ہوئے مورل پولیسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم، بجرنگ دل کے رہنماؤں نے اس انتباہ کو صحیح قرار دیا ہے۔
First published: Jan 09, 2018 06:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading