بنگلورو۔ کرناٹک حکومت نے 17 ستمبر کو گنیش چترتھی کے موقع پر ریاست میں گوشت کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔
شہری ترقی کے محکمہ کی جانب سے جاری آج ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ نے 17 ستمبر کو پوری ریاست میں گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے اور گوشت کی تمام دکانوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مٹن، چکن اور گوشت کی تھوک اور خردہ فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔