ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو : منشیات کے ایک اور جال کا پردہ فاش ، اصغر علی سمیت 6 ملزمین گرفتار

پولیس کے مطابق یہ ٹولی بنگلورو کے ودیا رنیا پورہ علاقے میں ڈرگس کے دھندے میں ملوث تھی ۔ ضبط شدہ چرس کو بنگلورو سے منگلورو لے جان کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

  • Share this:
بنگلورو : منشیات کے ایک اور جال کا پردہ فاش ، اصغر علی سمیت 6 ملزمین گرفتار
بنگلورو: منشیات کے ایک اور جال کا پردہ فاش ، اصغر علی سمیت 6 ملزمین گرفتار

بنگلورو کی سینٹرل کرائم برانچ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے ایک اور جال کا پردہ فاش کیا ہے۔ بنگلورو میں اصغر علی سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اصغر علی اور ان کے ساتھیوں سے 4 کلو گرام چرس ضبط کیا گیا ہے ۔ اس چرس کی قیمت تقریبا 35 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ۔ ملزم اصغر علی کے ساتھ سی سی بی نے انور سعادت ، عبدالطیف ، محمد حنیف ، مینا بدھ مگور، میئور گتی کو گرفتار کیا ہے ۔


پولیس کے مطابق یہ ٹولی بنگلورو کے ودیا رنیا پورہ علاقے میں ڈرگس کے دھندے میں ملوث تھی ۔ ضبط شدہ چرس کو بنگلورو سے منگلورو لے جان کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ کلیدی ملزم اصغر علی کا تعلق ریاست کے ساحلی شہر منگلورو سے ہے۔ اس سے قبل اصغر علی جرائم کے کئی معاملات میں ملوث رہا ہے ۔ حال ہی میں جیل سے رہا ہونے کے بعد منشیات کے کاروبار میں شامل تھا۔


قتل، قتل کی کوشش سمیت 10 مقدمات میں اصغر علی کا نام سامنے آچکا ہے۔ 18 سال تک دبئی میں مقیم رہنے کے بعد سال 2019 میں جون کے ماہ میں اصغر علی منگلورو واپس آیا ہوا ہے ۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہنے کے سبب کئی مرتبہ جیل کی سزا بھی ہوچکی ہے ۔ شہر کے ودیا رنیا پورہ علاقے اس ٹولی کی گرفتاری سے دو دن قبل سی سی بی نے بین ریاست ڈرگس کا کاروبار کرنے والے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔


ان دو ڈرگس پیڈلروں کا تعلق کیرالہ سے ہے ۔ آنگیش اور ایم ڈی فاریس نامی ملزمین بنگلورو کے وائٹ فیلڈ میں منشیات کے دھندے میں شامل تھے ۔ ان ملزمین سے 1.3 لیٹر ہاشیش آئل اور 2 کلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا ہے ۔ کل 12 لاکھ روپے کی قیمت کی نشیلی اشیا ان ملزمین سے برآمد کی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں بنگلورو کے مہادیو پورہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید جانچ کی جارہی ہے ۔

بنگلورو کی سینٹرل کرائم برانچ پولیس گزشتہ چند ماہ سے ڈرگس کے کاروبار، ڈرگس کے استعمال کے خلاف مسلسل کارروائی کررہی ہے۔ خاص طور پر بنگلورو میں اب تک کئی گرفتاریاں عمل میں آچکی ہیں۔ ایک کروڑ سے زائد آبادی والا شہر بنگلورو کیا منشیات کا مرکز بن رہا ہے؟ کیا نوجوان طبقہ نشہ کے دلدل میں پھنس کر اپنی جوانی اور صحت کو خطرہ میں ڈال رہا ہے۔ نہ صرف غریب اور متوسط بلکہ رئیس سماج بھی اس لت میں مبتلا ہونے کے معاملات سامنے آئے ہیں۔

بنگلورو کی راتوں میں ہونے والی چکا چوند پارٹیوں میں بھی کیا ڈرگس کا استعمال ہورہا ہے؟۔ کنڑا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں دو بڑی اداکارائیں بھی شامل ہیں ۔ منشیات کے سلسلے میں گرفتار کرتے ہوئے مقدمات درج کئے گئے  ہیں ۔ ہائی اینڈ پارٹیاں منعقد کرنے والے چند افراد بھی پولیس کی گرفت میں آچکے ہیں ۔ اس طرح ریاست کرناٹک میں بڑے پیمانے پر ڈرگس کے خلاف مہم چھڑی ہوئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 13, 2021 10:46 PM IST